کسی کو بتائے بغیر مدد کی تھی ۔۔ ماضی کی مشہور اداکارہ نے عمران خان کی مدد کس طرح کی تھی؟
سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کے بارے میں آج بھی لوگ بہت کم جانتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی کینسر کے اسپتال کی فنڈ ریزنگ میں کئی اہم شخصیات نے دل کھول کر امداد کی تھی۔
کسی نے سب کے سامنے اعلان کیا تو کوئی بنا نام ظاہر کرے عمران خان کی اسپتال کی تکمیل میں مدد کرتا رہا۔
ایسی ہی ایک اداکارہ فریال گوہر بھی ہیں، جنہوں نے عمران خان کے اس کار خیر میں دل کھول کر مدد کی، یہاں تک کہ عمران خان آج بھی ان کے اس عمل پر انہیں یاد کرتے ہیں۔
حسن نثار کے یوٹیوبر چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں عمران خان کی فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لینے والے ان کے چاہنے والے نے گفتگو کی۔
ویڈیو میں ان کے چاہنے والے عمران خان پر ایک کتاب بھی لکھی ہے، تاہم انہوں نے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تقریبا 12 سال سے شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں جا رہا ہوں، فریال کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنی ایک کوٹھی عطیہ کی ہے۔
زمان پارک میں ان کی وراثت میں ملنے والی کوٹھی جو کہ سوا کروڑ روپے میں بکی تھی، اس کی رقم شوکت خانم کو عطیہ دی گئی تھی۔
بے شمار لوگ وہاں موجود تھے جو رقم عطیہ کرنے بعد نام نہ لینے کی التجا کرتے تھے، لیکن فریال گوہر کے اس عمل کی خبر لوگوں کو اس لیے نہیں تھی کیونکہ وہ خود اس چیز کو عام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔