دونوں ہمیشہ ساتھ نظر آتی ہیں ۔۔ کوہلی اور دھونی کی اہلیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
مشہور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور سابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی ویسے
تو پاکستان میں بھی مشہور ہیں ان کی صلاحیتوں کے پاکستانی کھلاڑی بھی معترف ہیں۔
ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما تو سب ہی کی نظروں میں رہتے ہیں، اس کی ایک دلچسپ وجہ یہ بھی ہے کہ دونوں مشہور شخصیات ہیں۔
لیکن دھونی کی اہلیہ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے
کہ دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی عام طور پر کیمرے پر زیادہ نہیں آتی ہیں۔
لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں ساکشی دھونی اور انوشکا شرما کا آپس میں ایک ایسا رشتہ ہے جو کہ بہنوں سے بھی بڑھ کر ہے، دونوں میں قربتیں بھی کافی ہیں اور بات چیت بھی کافی اچھی ہے۔
دراصل ساکشی دھونی اور انوشکا شرما ایک ساتھ اسکول لائف میں وقت بتا چکے ہیں،
آسام میں دونوں نے ایک ساتھ اسکول میں تعلیم حاصل کی، جہاں سے ان دونوں کی ایک جیسی سوچ ہونے کی وجہ سے دونوں میں دوستی بہت جلد ہی ہو گئی تھی۔
اسی لیے یہ دوستی کا رشتہ جو ان دونوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونے دیتا
آج بھی قائم و دائم ہے۔ آج بھی جب کبھی انوشکا ساکشی سے ملتی ہیں، تو ماضی کے خوشگوار لمحات کو یاد کرتی ہیں۔