in

کوئی شوگر کا مریض ہے تو کسی کو جلد کی بیماری ہے۔۔ جانیے ان 4 ستاروں کے بارے میں جو مختلف اور خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں

کوئی شوگر کا مریض ہے تو کسی کو جلد کی بیماری ہے۔۔ جانیے ان 4 ستاروں کے بارے میں جو مختلف اور خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں

مشہور شخصیات کو ویسے تو خوش و خرم دیکھا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ آن کیمرہ پر یہ شخصیات کافی مثبت اور صحت مند دکھائی دیتی ہیں۔ مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ مشہور شخصیات کن بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔

آج آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے کہ کس طرح یہ مشہور شخصیات ذہنی اور جسمانی بیماری کو شکست دے چکے ہیں یا جنگ ابھی جاری ہے۔

فواد خان:

مشہور پاکستانی اداکار جو کہ پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک میں جانے جاتے ہیں، فواد ویسے تو آن کیمرہ کافی صحت مند دکھائی دیتے ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فواد خان ذیابطیس کے مریض ہیں۔

فواد خان کو 17 سال کی عمر میں ہی ذیابطیس کا مرض لاحق ہو گیا تھا، مگر بہترین دیکھ بھال کے ساتھ وہ ذیابطیس کے مرض سے لڑ رہے ہیں۔

پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ حرا مانی ویسے تو ڈراموں میں افسردگی سے بھرپور کردار نبھاتی ہیں اور کامیابی کے ساتھ مگر اصل زندگی میں بھی حرا پر ایک وقت ایسا آیا تھا جب وہ ذہنی بیماری میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

حرا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے بعد انہین شدید ڈپریشن ہوا تھا۔ شوبز میں مقابلے اور سوشل میڈیا کی دنیا نے انہیں ڈپریشن میں مبتلا کر دیا تھا۔ حرا کی بیماری کا اس طرح اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جب وہ یہ بات بتا رہی تھیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک رہے تھے۔

مشہور بھارتی اداکار دپیکا پڈوکون بھی ذہنی بیماری سے گزر چکی ہیں۔ بھارت کی کامیاب اداکارہ جو کہ بھاری معاوضہ لیتی ہیں، ذہنی بیماری سے متعلق بات کرتے ہوئے آج بھی اشک بار ہو جاتی ہیں۔

2015 میں دپیکا پڈوکون ڈپریشن کا شکار ہوئی تھیں، ایک انٹرویو میں دپیکا اپنی ذہنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے اشک بار ہوگئی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ مداح انہیں پسند کرتے ہیں۔

جبکہ اس ڈپریشن کے خلاف جنگ انہوں نے کاؤنسلنگ لی تھی، اسی کاؤنسلنگ اور مثبت سوش کے ذریعے دپیکا نے ڈپریشن کو ختم کیا تھا۔

پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آغا علی جلد کی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔ علی بتاتے ہیں کہ جلد کی بیماری انہیں بچن ہی سے ہے مگر وہ اس بیماری سے ہمت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

جلد کی بیماری کی وجہ سے ان کے جسم پر لال دھبے آجاتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دونوں ہمیشہ ساتھ نظر آتی ہیں ۔۔ کوہلی اور دھونی کی اہلیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

دھانی یا حسنین؟ فائنل میچ میں کپتان بابر اعظم کس کھلاڑی کو میدان میں اتاریں گے ؟جانیں