in

ہوٹلوں پر بھی کام کیا ۔۔ اینکر جمیل فاروقی کون ہیں؟ جانئیے ان سے متعلق چند باتیں جو کم لوگ جانتے ہیں

ہوٹلوں پر بھی کام کیا ۔۔ اینکر جمیل فاروقی کون ہیں؟ جانئیے ان سے متعلق چند باتیں جو کم لوگ جانتے ہیں

اس وقت اینکر اور صحافی جمیل فاروقی کی گرفتاری پرملک کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جمیل فاروقی ایک بڑے نیوز چینل سے منسلک ہیں اور ان کی ایک متنازعہ وڈیو کی بناء پر ان کو زیرِ حراست لیا گیا۔ جمیل فاروقی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ کون ہیں اور ان کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، وہ کس طرح اس سیٹ پر پہنچے۔ ہم ان کے حالاتِ زندگی کی ایک جھلک اپنے قارئین کے لئے پیش کر رہے ہیں۔

جمیل فاروقی نے بچپن میں ہی اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔ ان کے دادا کا تعلق آبائی گاؤں گجری (کوٹ سمابہ) سے تھا جو اب ضلع رحیم یار خان کے قریب ایک قصبہ ہے۔ ان کے والد ایک مذہبی سکالر اور کوٹ سمابہ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل تھے۔ بہرحال بچپن میں اپنے ماں باپ کو کھونے کے بعد اس بچے نے کامیابی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے محنت شروع کی

اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی خاک چھانی۔ جمیل فاروقی نے میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سمابہ میں امتیازی پوزیشن کے ساتھ پاس کیا جو اب بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اس نے گورنمنٹ کالج ملتان سے ایف ایس سی پاس کیا، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے صحافت میں گریجویشن کیا اور امریکہ سے آئی آر میں اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے لیے ایچ ای سی سے اسکالرشپ حاصل کی۔

اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئےہوٹلوں اور ریسٹورینٹس میں بھی کام کیا۔ ٹی وی اینکر اور میزبان بننا ہمیشہ سے ہی اس کا خواب تھا۔

جب تک مشقت اور جدوجہد کے مراحل میں رہا کسی رشتہ دار اور دوست نے ساتھ دینا پسند نہیں کیا۔ زندگی کے نشیب وفراز آتے رہے اور یہ اس سے نبرد آزما ہوتا رہا۔ مگر اپنی دھن کا پکا یہ نوجوان اس شہر میں اپنے حالات سے لڑتا رہا اور ہار نہ مانی۔

اس نے تعلیم کے حصول کے لئے چھوٹے بڑے کام کئے، ہوم ٹیوشنز بھی کیں، بسوں اور پیدل سفرکرتے ہوئے حالات سے مردانہ وار مقابلہ بھی کیا، اور بالآخر امتیازی پوزیشنز سے تعلیم مکمل کی۔ تعلیمی میدان میں ان گنت ایوارڈ اور گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ تین مضامین میں ماسٹرزکیا، اس کم عمری میں ہی ان کی شاعری کی 3 کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ پہلی کتاب 18 سال کی عمرمیں شائع ہوئی۔

چھوٹی سی عمرمیں ہی ان کا شمار پاکستان کے بہترین اور بولڈ اینکرزمیں کیا جاتا ہے۔ وہ پاکستان میڈیا انڈسٹری کے واحد اینکرہیں جنہیں میڈیا کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کا اعزاز ہے۔

حاصل جن میں کاپی ایڈیٹر، تحقیقی اینکر،ایگزیکٹو پروڈیوسر، نیوزاینکر،ہارڈ ٹاک اسپیشلسٹ شامل ہیں۔ انہوں نے سماء، سی این بی سی، ڈان نیوز ایکسپریس نیوز، آج نیوز، نیو ٹی وی، آپ نیوز اور بول ٹی وی جیسے ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ پاکستان ٹوڈے اور روزنامہ نیابت کے ساتھ اردو اور انگریزی دونوں میں لکھتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مایوسی و ڈپریشن میں ہیں؟ سورۃ والضحٰی میں اللہ نے کیسے اس سے نجات کا طریقہ بتایا ہے؟ جانئیے اس میں چھپا پوشیدہ راز

منگیتر امتحان میں فیل، نوجوان نے سکول کو آگ لگا دی