in

ترکش بچی کو جب سانپ نے کاٹا تو بچی نے اس کے ساتھ کیا کیا؟

ترکش بچی کو جب سانپ نے کاٹا تو بچی نے اس کے ساتھ کیا کیا؟

عام طور پر سانپ کا شمار ایسے رینگنے والے جانوروں میں ہوتا ہے جس کا نام سامنے آتے ہی بہادر سے بہادر انسان بھی ایک لمحے کے لیے کانپ سا جاتا ہے۔ اور اگر جیتا جاگتا سانپ آپ کے سامنے آجائے تو اس سے قبل کہ وہ آپ کو کاٹے آپ خوف کے مارے خود ہی بے ہوش ہو جاتے ہیں۔

سانپ کا مقابلہ کرنے والی معصوم بچی

مگر جس طرح سے بچوں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی لاعلمی کے سبب خطرات سے ناواقف ہوتے ہیں یہاں تک کہ بچے تو جلتے کوئلے کو بھی پکڑ لیتے ہیں- ایسی ہی ایک دو سالہ بچی ہے جس کی شناخت کے طور پر اس کے نام کے صرف پہلے دو حروف ایس ای ہی پتہ چل سکے ہیں، اس بچی کا تعلق ترکی سے ہے اس کے والد کا نام محمت ایکان بتایا جاتا ہے-

آج کل یہ بچی دنیا بھر میں اپنی بہادری کی وجہ سے وائرل ہو رہی ہے ۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ بچی اپنے گھر کے پچھلے حصے میں کھیل رہی تھی۔ اس کے والد اپنے کام پر گئے ہوئے تھے جب کہ والدہ گھر کے اندر کسی کام میں مصروف تھیں۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ بچی کے چیخنے کی آواز سن کر وہ اس کی طرف بھاگے اور جب وہاں پہنچے تو انہوں نے ایک حیرت انگیز منظر دیکھا۔ بچی اپنے ہاتھ میں ایک سانپ کو پکڑے بیٹھی تھی جس کا جسم نیچے تڑپ رہا تھا اور سانپ کا سر بچی کے ہاتھ میں تھا جس کو اس نے کاٹ کر سانپ کے جسم سے علیحدہ کر دیا تھا-

جب کہ بچی کے نچلے ہونٹ پر سانپ کے کاٹنے کا نشان تھا۔ پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ بچی جب سانپ سے کھیل رہی تھی تو سانپ نے بچی کے نچلے ہونٹ پر کاٹ لیا جس پر بچی نے بدلہ لینے کے لیے سانپ کے سر کو ہی کاٹ کر اسکے جسم سے علیحدہ کر ڈالا-

اس واقعے کے بعد بچی کو فوری طور پر قریبی بینگول میٹرنٹی اور چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر سانپ کے کاٹنے کے سبب بچی کو 24 گھنٹوں کے لیے ڈاکٹروں نے نگہداشت میں رکھا- مگر اس کے بعد اس کی طبیعت ٹھیک رہنے پر اس کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا- مگر بچی کے بدلہ لینے کے اس واقعے کی خبر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی اور اس انتقام کو دنیا کا سب سے معصوم انتقام قرار دیا جا رہا ہے۔

والدین کے لیے ایک سبق

اس معصوم بچی کے زندہ بچ جانے پر اس کے والد نے ان الفاظ میں اللہ کا شکر ادا کیا- ‘شکر الحمدللہ کہ اللہ نے میری بچی کو محفوظ رکھا ، میرے پڑوسیوں نے مجھے بتایا کہ بچی سانپ کے ساتھ کھیل رہی تھی اس دوران سانپ نے بچی کو کاٹا بدلے

میں بچی نے بھی سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا- ‘ اس سارے واقعہ میں اگرچہ بچی خوش قسمتی سے محفوظ رہی مگر یہ واقعہ ان والدین کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے جو کہ بچوں کو اس حد تک آزاد چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ سانپ سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ٹی آئی کے جلسوں میں گزشتہ 8 سالوں سے رونے والی ’ نادیہ خٹک‘ دراصل کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

خدا کی تجھ پر رحمت ہو، محمد کا تجھ پر سایہ ہو ۔۔ ان مشہور شخصیات کی قبر کے کتبوں پر کیا لکھا ہے؟