سالوں بعد کپتان کا وہ رُخ سامنے آگیا جس سے پاکستانی نا واقف تھے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی پہلی اہلیہ جمائمہ خاں دنیا بھر میں اپنی صاف گوئی کی وجہ سے شہرت کی حامل ہیں اُنہوں نے عمران خاں سے علیحدگی کے بعد بھی ہر مشکل وقت میں اُن کا بھرپور ساتھ نبھایا ہے جبکہ اب ایک ایسی بات کہہ دی ہے کہ سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ساببق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے ان لوگوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو میگھن مارکل پر تنقید کر رہے ہیں۔ جمائمہ خان کے مطابق انہیں بھی کسی دوسرے ملک کے قومی ہیرو سے شادی کرنے کے بعد نسل پرستی اور مذہب کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جمائمہ خان نے لکھا
کہ میاں بیوی کے رشتے میں بیوی کو ہمیشہ ہی ڈراﺅنے روپ میں پیش کیا جاتا ہے۔ آپ اس بات کو سمجھنے کیلئے لیڈی ڈیانا، گلوکارہ فرجی، شہزادی کمیلا پارکر ، شہزادی کیٹ میڈلٹن اور میگھن مارکل کاموازنہ ان کے مقابلے میں مردوں یعنی شوہروں کی انتہائی اچھے طریقے سے ہونے والی کوریج سے کرسکتے ہیں۔
جمائمہ خان نے کہا وہ اس بات کا فیصلہ نہیں کرسکتیں کہ میگھن مارکل پر ہونے والی تنقید دراصل نسل پرستانہ ہے، کیونکہ وہ یہودیوں کے خلاف نفرت کی مہم اور اسلاموفوبیا سے بخوبی آگاہ ہیں، وہ یہ بات یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہیں کہ بیویاں چاہے وہ شاہی گھرانے کی ہوں، سلیبریٹی ہوں یا سیاسی ہوں
ان پر تنقید کی جاتی ہے اور اس کی وجہ سیکسزم (خواتین کی کردار کشی کرنا) ہے۔ انہوں نے برطانوی لوگوں کے بارے میں لکھا کہ وہ اجتماعی طور پر بہت ہی چالاک، کسی کے متعلق رائے قائم کرنے اور ساس (ملکہ برطانیہ) کی خوشی کیلئے جان لگا دینے والے ہیں۔
جمائمہ خان نے کہا ’ ضروری نہیں کہ جس طرح میگھن اور ہیری نے معاملات کو ڈیل کیا ہے میں اس سے اتفاق کرتی ہوں جبکہ معروف وسینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خاں سے طلاق کے وقت تین باتیں کہی تھیں۔
سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلی بات کہی کہ بچے اپنی ماں کے ساتھ تاہم وہ مسلمان ہی رہیں گے۔ دوسری بات کہی کہ دونوں میں کوئی تلخی پیدا نہیں ہو گی۔ جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جمائمہ سے تیسری بات ایسی کہی جس کے باعث انہیں پاکستان میں کسی قسم کے بُرے رعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
طلاق کے وقت وکیل نے عمران خان سے کہا کہ جمائمہ کی 6 بلین ڈالر کی جائیداد سے تین بلین ڈالر کے وصول کرنے کے لئے آفر کی اور کہا کہ تین بلین ڈالر مل سکتے ہیں۔ تاہم عمران خان انکار کر دیا ۔ واضح رہے اس سےقبل عمران خان کی سابق اہلیہ سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ سیتا وائٹ کا معاملہ اور اُن کی تصاویر وائرل کر کے ایک پورا اسکینڈل بنایا گیا
۔وہ دن بہت مشکل تھے کیونکہ ان دنوں میں میں رپورٹنگ کرتا تھا اسی لیے مجھے مکمل علم ہے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہم کافی سارے رپورٹرز بیٹھے ہوئے تھے تو عمران خان نے کہا کہ میری اور جمائمہ کی ازدواجی زندگی ختم ہونے کی وجہ بھی مسلم لیگ ن ہی ہے۔ کیونکہ انہوں نے نایاب ٹائلوں کا مقدمہ بنایا جس کے بعد وہ ایک سال تک واپس نہیں آ سکیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ پہلی تقریر میں عمران خان نے کہا تھا کہ احتساب گھر سے اور جو حلقے کہو گے میں کھول دوں گا، جس کے کچھ عرصہ کے بعد عمران خان کا آن آف والے بٹن نے کام کیا اور اب عمران خان کی سیاسی دشمنی ذاتی دشمنی بنتی جا رہی ہے۔