میں نے ظہیر اور بچی کا نکاح پڑھایا ہی نہیں اور نہ اس کو کبھی دیکھا ۔۔ اقرارالحسن نے نکاح خواں کا بیان شیئر کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اقرارالحسن نے ظہیر احمد اور مہدی کاظمی کی بچی کے نکاح سے متعلق ایسی خفیہ ویڈیو شیئر کردی کہ اس کیس کا رُخ کی بدل جائے۔ ویڈیو میں خود اقرارالحسن نے کہا کہ اب وہ کل صبح اس گینگ اور اس میں موجود یوٹیوبر، صحافی اور دیگر تمام لوگوں کو بے نقاب کرکے ان کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔
ویڈیو میں اقرار الحسن نے اس شخص کا خفیہ بیان شیئر کیا جس پر یہ الزام عائد ہے کہ اس نے ظہیر اور کم سن بچی کا نکاح پڑھایا۔ ویڈیو کلپ میں اس جعلی نکاح خواں کا کہنا ہے کہ میرا نام تو خوامخواہ لکھ دیا گیا ہے، میں نے تو ان کا نکاح ہی نہیں پڑھایا
اور اس دن جس دن ان کا نکاح پڑھایا گیا جو تاریخ دستاویزات میں درج ہے ان دنوں تو میں لاہور میں ہی موجود نہ تھا تو میں نے کیسے نکاح پڑھا دیا؟ میں نے بچی کو تو آج تک کبھی دیکھا ہی نہیں، ہاں ظہیر کو اس سے قبل دیکھا تھا
۔ میں 10 قرآن اٹھانے کے لئے تیار ہوں کیونکہ میں نے تو یہ نکاح پڑھایا ہی نہیں ہے، اس بات کا جواب مرنے کے بعد قیامت میں بھی دینا ہے اور میں دینے کے لئے تیار ہوں کیونکہ میرا نام کسی نے لکھ دیا کہ یہ نکاح پڑھاتا ہے۔
جو ظہیر کی جانب سے نکاح کی ویڈیو شیئر کی گئی، اگر آپ لوگ ان سے پوری ویڈیو مانگیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ میں تو وہاں نکاح پڑھانے کے لئے موجود ہی نہیں ہوں۔ مجھے بھی قوانین کا معلوم ہے میں کیوں کسی نادان بچی کا یوں نکاح والدین کی غیر موجودگی میں پڑھاؤں گا؟
ویڈیو میں اقرار نے مزید کہا کہ باتیں بہت ساری ہیں اور اب ہم کچھ کچھ گھنٹوں سے ایک کے بعد ایک وی لاگ شیئر کریں گے جن میں سچائی اور ثبوتوں کی بناء پر بات کی جائے گی
اور انشاء اللہ بہت جلد وہ بچی اپنے والدین کے پاس ہوگی۔ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اب یہ بات ثبوتوں کی بناء پر واضح ہوگی اور کیس کا فیصلہ ماں باپ کے حق میں ہوگا،
ان کے آنسوؤں کا صلہ ان کو سچ اور جیت پر مبنی ملے گا اور ہم سرخ رو ہوں گے انشاء اللہ۔۔ تفصیلات کے لئے ہمارے ساتھ جُڑے رہیں