in

اب میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی ۔۔ اداکارہ سدرہ بتول نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا، اچانک اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی؟

اب میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی ۔۔ اداکارہ سدرہ بتول نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا، اچانک اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی؟

شوبز کی مشہور اداکارائیں جب حجاب کرنے اور اسلام کی خاطر ڈرامائی صنعت کو خیر باد کہہ دیتی ہیں تو مداحوں کے دلوں میں ان کے لیے عزت مزید بڑھ جاتی ہے۔ پاکستانی انڈسٹری میں ایسی بہت سی اداکارائیں سامنے آئیں جنہوں نے دین کی خاطر شوبز کو خیر باد کہا۔

اب ایک اور مشہور اداکارہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ ان کا نام سدرہ بتول ہے جو کافی باصلاحیت اداکاری کرتی تھیں۔

جب مداحوں کو معلوم ہوا کہ انہوں نے حجاب کرنا شروع کر دیا اور اب ڈراموں میں کام نہیں کریں گی تو انہیں بہت حیرانگی ہوئی اور ان سب کی جانب سے ان کے اس فیصلے کی بھرپور انداز سے تعریف کی گٸی۔

سدرہ بتول نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز چھوٹی عمر سے آغاز کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے شادی کی اور پھر ڈراموں میں کام کرتی رہیں۔ سدرہ بتول کو زیادہ تر فیشن کی مختلف تصاویر میں دیکھا گیا ہے۔

سدرہ بتول نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی اچانک پیدا ہونے والی بڑی تبدیلی کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

سدرہ بتول نے بتایا کہ اگر انہیں کسی اسلامی طرز کے ڈرامے میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اب وہ باحجاب رہیں گی اور حجاب میں ہی کام کریں گی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن کیا جہاں سدرہ نے اپنی تبدیلی اور مستقبل کے عزائم پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنی ان تمام تصاویر کو بھی ڈیلیٹ کردیا جس میں وہ حجاب نہیں پہنے ہوئی تھیں۔ اب کی تمام تصاویر حجاب میں موجود ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانیوں نے انہیں یہ سمجھنے میں مدد دی کہ ان کے اس سفر کو مختلف ہونے کی ضرورت ہے۔ نتیجے کے طور پر، وہ اب مولانا طارق جمیل کی تقاریر اور لیکچرز آن لائن سنتے ہوئے دین پر عبور حاصل کرنے پر توجہ دے رہی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک ایسی معصوم بچی جس کو دو بار باپ کی شہادت کے دکھ کا سامنا کرنا پڑا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے