شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ۔۔ بزرگ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش نے سب کو چونکا دیا
شادی کے 50 سال بعد اولا دکی پیدائش کسی کرشمے سے کم نہیں ہے،
کیونکہ اگر 12 سال میں اولاد نہ ہو تو اکثر شادی شدہ جوڑے تو بچوں کی امید بھی چھوڑ دیتے ہیں۔
مگر بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں شادی کے مکمل 50 سال بعد پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں بزرگ میاں بیوی کے
ہاں شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون
کی عمر 75 اور شوہر کی عمر 70 سال ہے اور ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف ) کے ذریعے یہ اولاد پیدا ہوئی ہے۔
خاتون چندروتی نے پہلے بھی 2 مرتبہ آئی وی ایف کروایا مگر بچے کی امید پوری نہ ہوسکی،
لیکن اب تیسری مرتبہ میں یہ کامیاب ہوگئیں اور اب ایک صحت مند بچے کی ماں ہیں۔