نوکریاں ہی نوکریاں!! پاکستانی پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے اچھی خبر، یورپی ملک میں روزگار کے دروازے کُھل گئے
کراچی: (ویب ڈیسک) پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے خوشخبری، جرمنی میں روزگار کے دروازے کھل گئے۔ جرمنی سے آئے ہوئے تاجروں کی تنظیم بی سی جی کے وفد نے ایف پی سی سی آئی اور محکمہ صحت کے افسران سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن تاجروں کی تنظیم بی سی جی
کے سربراہ سید محسن رضا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 500 سے زائد نرسنگ اسٹاف کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ سید محسن رضا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور طب کے شعبوں کی ترقی کیلئے جرمن تاجر اپنا کردار ادا کریں گے۔ نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو جرمن لینگویج اور تربیت کے ساتھ انہیں جرمنی کے ہسپتالوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔
ایف پی سی سی آئی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران وفد کا کہنا تھا کہ جرمن تاجر پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی جس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے، پی ٹی آئی نے 13 اگست کو قانون توڑا تو 25 مئی سے بھی برا حشر ہوگا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا
کہ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے گمراہ ہیں ایسی گندی مہم چلانے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی، اس مہم سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے۔ رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے، یہ نوجوانوں کو اور پوری قوم کو گمراہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اس کا دماغی توازن بگڑ گیا جس میں اب کوئی شک نہیں رہا، عمران خان کو نہ روکا گیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی غیرملکی ایجنٹ ہے، عمران خان نے گمراہی میں جو باتیں کی ان کی صرف مذمت ہی کی جا سکتی ہے یہ باتیں دہرائی نہیں جاسکتیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ تین چار دن پہلے عمران خان نے کہا کہ اس چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، پہلے چیف الیکشن کمیشن کو تو ہٹالیں، پھر اسمبلیاں توڑیں جو استعفے دیے ہیں وہ منظور کرائیں اس کے بعد انتخابات کی بات کریں۔ انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ ہوا ہے، افغانستان نے کبھی پاکستان پر ایسا الزام نہیں لگایا لیکن یہ بدبخت پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہیں۔
ادھر قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزراء اعلیٰ کو خط لکھ دیے گئے۔ وزیراعظم کی ہدایت پہ ریلیف کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطوط لکھے ہیں جن کے دستخطوں سے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ کو خطوط بھجوائے گئے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی خطوط ارسال کیے گئے۔ احسن اقبال نے
ریلیف کمیٹی کے ہمراہ وزراء اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ جلد ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی تیزی سے مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہوسکے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے
۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امدادی عمل کو تیز کیا جا سکے۔ احسن اقبال نے خط میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے
سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وفاق اور صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے۔ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی قومی مقصد ہے جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، اشتراک عمل سے سیلاب زدگان کی مدد کا عمل تیز ہونے کے علاوہ وسائل اور کوششوں کو مربوط بنانا ممکن ہوگا۔