بیٹا بیمار تھا اور اٹھ نہیں پاتا تھا ۔۔ ماں نے بیٹے کے مصنوعی سانس کے پائپ سے ہی سالگرہ کی موم بتی بجھا دی، ویڈیو وائرل
ماں ایک ایسی ہستی ہے جو کہ ہر حال میں بچوں کے لیے خوشی ہی چاہتی ہے، اس کی خواہش ہوتی ہے کہ میرے بچے کسی بھی طرح خوش ہی رہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سالگرہ منا رہی ہیں۔
لیکن اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ والدہ اپنے بیٹے کی سالگرہ کو ایک نئے انداز سے منا رہی ہیں،
بیٹا بیمار ہے اور وہیل چئیر پر موجود ہے، جبکہ بچے کی صحت کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کیس بیماری میں مبتلا ہے۔
ناک میں سانس کی نالی لگی دیکھی جا سکتی ہے، عین ممکن ہے بچے کو سانس کا مسئلہ ہو
بہرحال والدہ نے سانس کی نالی کے پائپ سے ہی جب بیٹا سانس باہر نکالتا
تو اسی کے ذریعے سالگرہ کے کیک پر موجود موم بتی بجھائی، اگرچہ بچہ سو رہا تھا مگر ماں نے ہر بیٹے سے محبت کے اس انداز کو خوب انجوائے کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والدہ سانس کے مصنوعی پائپ سے ہی موم بتی کو بجھا رہی ہیں۔ ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔