”کیا دھوکے سے حکومت بنانے والے اللہ کے سامنے کھڑے ہوسکتے ہیں؟” مولانا طارق جمیل کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند روز قبل معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا
اس ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے،سیاست دان ملک کی بھلائی کا سوچے اور سنجیدگی کیساتھ اس ملک کیساتھ وفاداری کرے۔
مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائے، غریبوں کی چیخیں ہے، عوام کو کھاد،
اسپرے اور پیٹرول نہیں مل رہا۔معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہوگیا ہے،
غریبوں کی آہیں ان کا ستیاناس کر دیں گی۔ نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بروز قیامت وزیر،حکمراں، بادشاہ اورججوں کو ہاتھ باندھ کر اللہ کے خصور پیش کیا جائے گا۔
اللہ پوچھے گا کہ حکومت،وزارت اورعدالت میں کیا کیا؟۔ معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ فیصلےصحیح نہ ہوئےتو یہ لوگ بندھے ہاتھوں کے ساتھ
جہنم میں جائیں گے، انہیں یاد ہی نہیں کہ مرنا بھی ہے،موت کےبعد زندگی بھی ہے، اس طرح زندگی گزار رہے ہیں کہ جیسےآخرت کوئی نہ ہو۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انسانوں کو خرید کر حکومت بنانے والے قیامت کے دن کا کیسے سامنا کریں گے؟ دھوکے سے حکومت بنانے والے کیا
اللہ کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں؟ یہ لوگ چند ٹکوں پر بائیس کروڑعوام کو ذلیل وخوارکرتے رہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا اس ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے۔