والدہ کی قبر کو بچانے کے لیے پلاسٹک لگا دی ۔۔ والدہ سے محبت کرنے والے شعیب نے والدین کو کیسے خوش کیا؟ دلچسپ معلومات
پاکستانی شخصیات میں شعیب اختر یوں ہی ہیں جیسے کہ آسمان پر چکمتے ہوئے چکمدار ستارے، کیونکہ ان کا انداز اور وطن کی محبت انہیں سب میں دلچسپ بنا دیتی ہے۔
روالپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے اپنی زندگی میں نے انتہا کامیابیاں حاصل کیں لیکن انہیں خوشی اسی وقت ملتی جب ان کے والدین کے چہرے پر خوشی جھلک رہی ہوتی تھی۔
والدین کے قریب رہنے والے شعیب نے ہمیشہ والدین کی ہر بات کو من و عن تسلیم کیا، جبکہ شادی کے معاملے تک میں جو والدین نے کہا ایک فرمانبردار بچے کی طرح سر جھکا کر قبول کر لیا۔ اپنے دلچسپ انداز اور دوستانہ رویے کی وجہ سے شعیب اختر سب کے دل جیت لیتے ہیں، جبکہ پاکستان کے میچز کے دوران دیگر کھلاڑی بھی شعیب اختر کی گیند بازی پر نظریں لگائے رکھتے تھے۔
اب بھی میچز کے دوران جب کھلاڑی ڈریسنگ روم میں موجود ہوتے ہیں تو شعیب اختر کے تجزیے ضرور سنتے ہیں، یعنی پچ پر ہوتے تھے تو مخالف ٹیم سمیت ہر کسی کی توجہ حاصل کر لیتے تھے اور اب جب ٹی وی اسکرین پر ہیں تو بھی سب کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
لیکن شعیب سے متعلق ہر کوئی اس وقت حیران رہ گیا جب ان کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میری زندگی سے متعلق سارے فیصلے میری ماں نے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین کا کہنا تھا کہ شادی ہماری پسند سے کرنا، اور ایک دن ایسا آئے گا کہ تیری دلہن تیرے ساتھ آ کر بیٹھ جائے گی۔
شعیب کا کہنا تھا کہ جب والدین حج پر گئے تو اہلیہ رباب اور ان کے بھائی والدہ سے ملے، وہ انہیں دیکھ کر حیران ہوئے کیونکہ لوگ ان سے مل رہے تھے، تو ساتھ ہی پوچھ بھی لیا کہ کیا آپ کوئی پیرنی ہیں؟ آپ کچھ کرتی ہیں؟ جس پر رباب اور ان کے بھائی شعیب کی والدہ کی خدمت میں لگ گئے۔
جب وہ مدینہ گئے تو وہاں رشتے کی بات شروع ہوئی اور جب واپس آئے اور حج کا کھانا ساتھ کھا رہے تھے تو والدہ نے رباب کی طرف اشارہ کر کے کہا جو شعیب کے ساتھ ہی بیٹھی تھیں کہ یہ تمہاری بیوی ہے، اس شادی کر لو۔ کُل 10 لوگوں کی موجودگی میں میرا نکاح ہوا، ہری پور سے بارات لے کر والدین اور ہم گھر آئے۔
شعیب اختر کی اہلیہ رباب زیادہ تر وقت گھر میں بچوں کے ساتھ گزارتی ہیں، جبکہ گھر میں ہونے کے ساتھ ساتھ اہلیہ کو میڈیا پر آنا پسند نہیں جب ہی وہ نجی زندگی میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔
شعیب اختر والدہ کے انتقال پر ٹوٹ کر رہ گئے تھے، آج بھی کسی خوشی کے موقع پر جب وہ والدہ کو یاد کرتے ہیں تو سوشل میڈیا پر برملا اظہار کر دیتے ہیں۔ والدہ کی قبر اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں ہے،
جبکہ جن دنوں والدہ کا انتقال ہوا تو بارشیں بھی ہو رہی تھیں، شعیب نے والدہ کی قبر کی حفاظت اور بارش سے بچانے کے لیے قبر پر تھیلی نما چادر چڑھا دی تاکہ پانی سے قبر کو نقصان نہ پہنچے۔