مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کون میرے خلاف ہے۔۔ عامر لیاقت کے انتقال کے کئی دن بعد دانیہ ملک کی سوشل میڈیا پر واپسی، اپنے مخالفین کو کیا جواب دیا؟
مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر منظر عام پر اپنے نئے پیغام کے ساتھ آگئی ہیں۔ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد دانیہ ملک بہت دنوں سے سوشل میڈیا سے غائب تھیں۔
دانیہ ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر نیا اکاؤنٹ بنایا گیا جس کی پروفائل بھی انہوں نے لگائی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کی۔
صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے ایک پیغام بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔ حال ہی میں عامر لیاقت کی پہلی الیہ بشریٰ اقبال
اور ان کی بیٹی دعا نے دانیہ ملک اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں
درخواست جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب دانیہ ملک کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے لکھا کہ جب اللہ میرے ساتھ ہے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کون میرے خلاف ہے۔
اب دانیہ نے اپنے اکاؤنٹ کا پروفائل امیج تبدیل کر کے اسے بحال کر دیا ہے۔
دانیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا ہے کہ اللّٰہ سے ڈر اور توبہ توبہ۔