in

خواب میں جلتی ہوئی قبر دیکھتی تھی ۔۔ حال ہی میں حج کرنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز کیوں چھوڑا تھا؟ 2 سال بعد حقیقت بتا دی

خواب میں جلتی ہوئی قبر دیکھتی تھی ۔۔ حال ہی میں حج کرنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز کیوں چھوڑا تھا؟ 2 سال بعد حقیقت بتا دی

ثناء خان نے مفتی انس سے شادی کرنے کے بعد اس سال پہلی مرتبہ حج ادا کیا اس سے قبل وہ عمرے ادا کرتی رہیں تھیں لیکن بعد

میں دوبارہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے لگتی تھیں اور حجاب کی پروہ نہیں کرتی تھیں۔ کچھ روز قبل اداکارہ نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبز چھوڑ نے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ:

” میری ماضی کی زندگی میں میرے پاس ہر چیز تھی، عزت، دولت اور شہرت سب کچھ، میں جو چاہے وہ کرسکتی تھی لیکن ایک چیز کی کمی تھی اور میرے پاس ذہنی و قلبی سکون نہیں تھا۔ اس صورتحال کی وجہ سے میں بڑی مشکل میں تھی

اور کئی کئی دنوں تک ڈپریشن میں رہی، پھر وہ وقت آیا جب اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام اور اس کی علامات ملنے لگیں۔ 2019 کے ماہ رمضان کے بارے میں مجھے آج تک یاد ہے کہ میں خواب و خیال میں ایک قبر دیکھا کرتی تھی، جو جلتی ہوئی تھی اور میں خود کو اس کے اندر پاتی تھی، جس پر میں نے محسوس کیا

کہ یہ وہ تکلیف دہ اور علامتی پیغام ہے جو اللّٰہ کی جانب سے مجھے تبدیلی کے لیے ملا ہے اور میرا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا،

اس کی وجہ سے میں فکر مند ہوئی کہ اگر میں نے اب خود کو نہ بدلا تو مجھے آخرت میں ایسا صلہ ملے گا۔ اس دوران میں نے ترغیبی تقاریر بھی سنیں، مجھے یاد ہے کہ میرے اندر تبدیلیاں آنے لگیں۔ ”

ثناء یہ بات بتاتے ہوئے رو پڑیں کہ: ” جب میں تقاریریں سنتی تھی تو اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ تم نہیں چاہتی کہ تمہارا روز آخر حجاب پہننے کا پہلا دن نہ ہو اور یہی وہ چیز تھی

جس نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا ۔۔ مجھے یاد ہے کہ اگلی صبح جو میری سالگرہ کا بھی دن تھا، میرے پاس گھر پر کافی اسکارف تھے جو میں نے پہلے خریدے تھے اسے نکال کر پہننا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی اسے نہیں اتاروں گی۔ “

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے وسل بلوئر کا نیا انکشاف۔۔۔بڑے بڑوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کون میرے خلاف ہے۔۔ عامر لیاقت کے انتقال کے کئی دن بعد دانیہ ملک کی سوشل میڈیا پر واپسی، اپنے مخالفین کو کیا جواب دیا؟