”آئی ایس پی آر نے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے پانچ منٹ سے بھی کم کے گانے پر خرچ کیئے “سینئر صحافی ارشد شریف کا دعویٰ
لاہور (نیوز ڈیسک )سینئر صحافی ارشد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کورونا کی آگاہی فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے گانے
پر ایک کروڑ 23 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف نے دعویٰ کیاہے کہ ”آئی
ایس پی آر نے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے میں پانچ منٹ سے بھی کم دورانیے کا گانا بنایا ، اربوں روپے کے سالانہ اخراجات کرنے والے وزارت دفاع کے
اس ذیلی ادارے کا مکمل آڈٹ ہونا چاہیے تاکہ پتالگے کس گانے، ڈرامے اور فلم سے کون کون مستفید ہوا، عوام کے پیسے سے کتنے ارب روپے گانے بجانے میں خرچ کئے؟۔“
صحافی ارشد شریف کے ٹویٹ پر ایک وقاص علوی نامی صارف نے ریپلائی کرتے ہوئے کہا کہ ” اسی لیے کہتے ہیں جس پر احسان کرو، اس کے شر سے بچو۔
کتنے ہی نغمے، پراڈکشن ارشد شریف کی کمپنی نے مل کر ڈکاریں ،بغیر کسی بھی میرٹ اور ٹینڈرکے، اور آج تھالی میں چھید کر نا ہے۔“ارشد شریف نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میری کوئی کمپنی ہی نہیں ،
میں نے کبھی ایک روپے کا بھی کوئی کمرشل پراجیکٹ نہیں کیا ، میرا واحد ذریعہ آمدن تنخواہ ہے جو کہ اثاثہ جات میں ظاہر کی گئی ہے
،مہربانی کر کے کوئی ایک کنٹریکٹ یا کمرشل ٹرانزیکشن ڈھونڈیں اور میں آپ کو بھاری رقم ادا کروں گا ، یہ آفر سب کیلئے ہے ۔“