خاوند س تعلق خوشگوار نہیں رہے ،رات کہاں گزاری؟ دعا زہرا کے عدالت میں دئیے بیان نے سب کو حیران کرد یا
خاوند س تعلق خوشگوار نہیں رہے ،رات کہاں گزاری؟ دعا زہرا کے عدالت میں دئیے بیان نے سب کو حیران کرد یا
لاہور کی عدالت کے حکم کے بعد دعا زہرہ کو درالامان منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہری لاہور کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں عدالت نے بتایا ۔
کہ دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دیا ہے۔دعا زہرہ نے عدالت کو درخواست دی کہ انہیں اپنے والدین اور دیگر افراد کی جانب سے جان کا خطرہ ہے
اور انہیں سنگین نتائج کی د ھمکیا ں دی ہیں۔ان کا درخواست میں مؤقف تھا کہ ان کے تعلقات اپنے خاوند ظہیر احمد کے ساتھ بھی خوشگوار نہیں رہے
اور انہوں نے بڑی مشکل سے رشتہ دار کے گھر رات گزاری ہے۔دعا زہرہ نے درخواست میں استدعا کی کہ وہ اپنی مرضی سے دارالامان لاہور جانا چاہتی ہیں، لہٰذا عدالت انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دے
۔عدالت نے دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دیا۔ دوسری جان وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ
(ایس آر یو) پروگرام کے سربراہ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں دعا زہرہ کو سخت حفاظتی انتظامات میں درالامان میں رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے درخواست کی ہے
کہ وہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو بھیجیں تاکہ وہ دعا زہرہ کو ان کے والدین کے پاس لے جائیں ظہیر کو گرفتاری کے لیے تلاش کیا جا رہا ہے۔