in

امریکامیں مقم پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان کیساتھ سابق شوہر نے کیا کر دیا؟ افسوسناک خبر

امریکامیں مقم پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان کیساتھ سابق شوہر نے کیا کر دیا؟ افسوسناک خبر

امریکامیں مقم پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان کیساتھ سابق شوہر نے کیا کر دیا؟ افسوسناک خبر

شکاگوامریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد خاتون فوٹوگرافر کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر سابقہ شوہر نے فائرنگ کر کے جان سے مار دیا ہے اور خود کو بھی گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر شکاگو میں رہائش پذیر ایک خاتون فوٹوگرافر اور کونٹینٹ ڈویلپر ثانیہ خان کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر سابقہ شوہر نے

فائرنگ کر کے جان سے مار دیا ہے۔۔مقامی اخبار شکاگو ٹریبیون کے مطابق ایک پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب جائے وقوعہ کے احاطے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران داخل ہوئے تو پاکستانی نژاد فوٹوگرافر خاتون ثانیہ خان کو مردہ حالت میں پایا، ان کی کھوپڑی کے پچھلی حصے میں گولی ماری گئی تھی اور ان کے سابق شوہر راحیل احمد کو سر پر گولی لگی ہوئی تھی۔بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق خاتون فوٹوگرافر کے سابق شوہر و مبینہ شوٹر کے پاس سے اسلحہ ملا ہے اور قریب سے ایک نوٹ بھی ملا ہے۔

ثانیہ خان کے سابق شوہر راحیل احمد کو ناتھ ویسٹرن ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قراد دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابق شوہر نے ثانیہ خان کو گولی مار کر خود پر بھی گولی چلائی۔شکاگو پولیس کے مطابق ثانیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے بارے میں آواز اٹھائی تھی

اور انہوں نے ان خرابیوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا جن کی وجہ سے انہیں ایک طلاق یافتہ خاتون کے طور پر سامنا کرنا پڑا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر انہوں نے لکھا تھا کہ “ایک جنوبی ایشیائی خاتون ہونے کے ناطے طلاق سے گزرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ناکام ہو گئے ہیں

، اور آپ کو ملنے والی جذباتی حمایت کی کمی اور کسی کے ساتھ رہنے کا دبائو “لوگ کیا کہیں گے” جیسے الفاظ کا ہر روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔فوٹوگرافر ثانیہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ “اس سے دور جانا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے

جس سے آپ نے کبھی بہت زیادہ پیار کیا ہو، لیکن کسی ایسے شخص سے محبت کرنا جو آپ کے دل سے لاپرواہ ہو اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے”بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ خان نے نفسیات اور خواتین کے مطالعہ میں دہری ڈگری حاصل کر رکھی تھی اور اس نے حال ہی میں اپنے فوٹوگرافی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غیر شادی شدہ ’’لتا منگیشکر‘‘کے اثاثے360کروڑ بھارتی روپے مگر۔۔۔۔!! ان کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ جانیئے

خاوند س تعلق خوشگوار نہیں رہے ،رات کہاں گزاری؟ دعا زہرا کے عدالت میں دئیے بیان نے سب کو حیران کرد یا