in

عارف علوی کا دھچکا!!صدر مملکت کا اختیار ختم، وفاقی حکومت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عارف علوی کا دھچکا!!صدر مملکت کا اختیار ختم، وفاقی حکومت نے بڑا سرپرائز دے دیا

وفاقی کابینہ نے نیب (تیسری ترمیم) بل 2022 منظور کر لیا۔ جس کے تحت اب نیب 5 سو ملین روپے سے کم کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔

احتساب عدالت کے ججوں کی تقرری سے متعلق صدر کا اختیار بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں 3 سالہ توسیع کی جا

سکے گی۔ترمیمی بل کے تحت نیب قانون کے سیکشن 16 میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے ۔ کسی بھی ملزم کے خلاف اسی علاقے کی احتساب عدالت

میں مقدمہ چلایا جا سکے گا جہاں جرم کا ارتکاب کیا گیا ہو۔سیکشن 19 ای میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے ۔ نیب کو ہائی کورٹ کی مدد سے نگرانی کی اجازت دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف تحقیقات کے لیے کسی سرکاری ایجنسی سے مدد نہیں لی جا سکے گی۔ ملزم کو اس کے خلاف الزامات سے آگاہ کیا جائے گا

تاکہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کر سکیں۔نئی ترمیم کے تحت اب احتساب عدالتوں کے ججز کی تقرری کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس رہے گا۔

سیکشن 31B میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے ۔چیئرمین نیب اب فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز کر سکیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یَا جبارُ یا قهَّارُ، یَا ذَا الْبطْشِ الشدِیْدِ کا وظیفہ کریں اور اپنے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیں

حریم شاہ شوہر سمیت ترکی میں گرفتار.. دونوں کو کس وجہ سے گرفتار کیا گیا؟