in

یَا جبارُ یا قهَّارُ، یَا ذَا الْبطْشِ الشدِیْدِ کا وظیفہ کریں اور اپنے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیں

یَا جبارُ یا قهَّارُ، یَا ذَا الْبطْشِ الشدِیْدِ کا وظیفہ کریں اور اپنے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیں

اللہ تبارک و تعالیٰ کا ایک اسم مبارک اَلْقَہَّارُ بھی ہے ۔ اس نام مبارک کا وظیفہ کرنے سے بے شمار برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس وظیفے کو پڑھنے سے تمام مشکلات اسان ہو جاتی ہیں اور تمام نیک مقاصد پورے ہو جاتے ہیں۔ اس نام مبارک کا مطلب ہے ۔” سب پر غالب “

یہ وظیفہ محبتِ الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے : یَا قَھَّارُ کا ورد کرنے کے فوائد و تاثیرات درج ذیل ہیں ۔
اس اسمِ مبارک کا وظیفہ کرنے سے انسان کو دنیا کی محبت اور شہوات سے ہر طرح کی نجات مل جاتی ہے ۔

اس وظیفے کو پڑھنے والے کا خاتمہ بالخیر ہوتا ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا ہو جاتی ہے۔ جس شخص کو کوئی حاجت ہو وہ اپنے گھر یا مسجد میں اس وظیفے کو پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگے گا ۔ اللہ رب العزت اس کی حاجت پوری فرما دے گا نیز اس وظیفے کو پڑھنے سے

اللہ تعالیٰ اس شخص کو محتاجی سے نجات عطا فرما دے گا۔ اگر کوئی انسان طلوع آفتاب کے وقت اور نصف شب کو یہ وظیفہ پڑھے تو اس کا دشمن اپنے تمام عزائم میں ناکام و نامراد ہو جائے گا:

یَا جبَّارُ یا قهَّارُ، یَا ذَا الْبطْشِ الشدِیْدِ ایک سو (100) مرتبہ اس ورد کو پڑھنے کے بعد آخر میں یہ بھی پڑھے
خذْ حَقی مِمنْ ظَلمنِیْ وَ عَدا عَلَی.

اس وظیفے کو اوّل اور آخر11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر ہمیشہ با وضو پڑھے ۔ اس نام مبارک کا ورد سو (100) مرتبہ ہر روز کریں۔

اس وظیفہ کو حسب توفیق 11 دن ؛ 21 دن ؛ 40 دن ؛ اس سے بھی زیادہ عرصہ اور اگر چاہیں تو عمر بھر کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

‘اگر چار دن میں ٹوئٹر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے راز فاش کر دوں گا، پاکستان کے نامور صحافی کا بڑا اعلان

عارف علوی کا دھچکا!!صدر مملکت کا اختیار ختم، وفاقی حکومت نے بڑا سرپرائز دے دیا