in

‘اگر چار دن میں ٹوئٹر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے راز فاش کر دوں گا، پاکستان کے نامور صحافی کا بڑا اعلان

‘اگر چار دن میں ٹوئٹر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے راز فاش کر دوں گا، پاکستان کے نامور صحافی کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے

کہ اگر کرائے کے لوگوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی اور میرے خلاف جھوٹی مہم بند نہ کی تو میں ان دونوں میاں بیوی کے راز فاش کردوں گا۔

نامور صحافی سلیم صافی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان چار دنوں میں انہوں نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی

تو میں بھی ان قصوں کو منظر عام پر لانے پر مجبور ہو جاؤں گا جو مانیکا خاندان، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں جادو ٹونے کے کردار

اور اسی طرح کی بے تحاشا واقعات سے متعلق ہیں۔ ٹوئٹرپر جاری ایک طویل تحریر میں سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی

کے بہت سارے خفیہ راز موجود ہیں جنہیں آج تک انہوں نے اپنی پختون روایات کے پیش نظر بے نقاب نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جتنا ممکن ہو سکا میں 100 فیصد پی ٹی آئی کے نقش قدم پر نہیں چلوں گا

اور ممکن حد تک اپنی خاندانی، مشرقی، اسلامی اور صحافتی اصولوں کا خیال رکھوں گا۔ اب آپ میاں بیوی (عمران خان اور بشریٰ بی بی) کی مرضی ہے کہ جو فیصلہ کرنا چاہیں کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال آپ لوگوں کو اپنے قول اور عمل سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اگر آپ لوگوں نے یہ میدان چن لیا اور اس کی لپیٹ میں آپ مذہب، ملک اور قومی مفاد کو بھی لے آئے ہیں

تو پھر یوں ہی سہی اور میں بھی آپ لوگوں کی اصلیت سامنے لانے کے لیے بادل نخواستہ اس طرح چلا جاؤں گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

یَا جبارُ یا قهَّارُ، یَا ذَا الْبطْشِ الشدِیْدِ کا وظیفہ کریں اور اپنے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیں