معروف پاکستانی اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔
اداکار تنویر جمال کینسر کی موذی بیماری میں مبتلا تھے۔
اداکار تنویر جمال کا علاج کافی عرصے سے جاپان میں چل رہا تھا۔
انہوں نے وہاں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا
کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
تنویر جمال کے لواحقین میں اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔ انہوں نے جاپانی خاتون سے شادی کی تھی۔