بیگم میرا شو دیکھتے ہوئے آواز بند کردیتی ہیں.. عمران ریاض کی اہلیہ کون ہیں؟ جانیں ان کی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں
کچھ عرصہ سے مشہور صحافی عمران ریاض خان خبروں کا حصہ بن رہے ہیں۔ البتہ آج ہم بات کریں گے ان کی نجی زندگی کے حوالے سے جس سے زیادہ تر لوگ واقف ہی نہیں۔
عمران ریاض کہ اہلیہ کا نام رباب عمران ریاض ہے۔ کچھ سال قبل عمران ریاض اور ان کی اہلیہ نے ایک ٹی وہ شو میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں جن کو آج ہم اپنے قارئین سے شئیر کررہے ہیں۔
بیگم شو دیکھتے ہوئے آواز بند کر دیتی ہیں
رباب عمران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کا ٹی وی پروگرام دیکھتی تو بہت پابندی سے ہیں لیکن ٹی وی کی آواز بند کردیتی ہیں جس پر ہنستے ہوئے عمران ریاض نے بتایا کہ دراصل ان کی بیگم کو سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اس لئے وہ شو سنتی نہیں بس دیکھتی ہیں۔
بڑا شوق ہے کہ بیگم میرا لایا ہوا شکار پکائیں
عمران ریاض نے بتایا کہ انھیں شکار کا بہت شوق ہے اور یہ بھی شوق ہے کہ ان کی بیگم ان کا لایا ہوا شکار پکائیں مگر وہ کبھی بھی نہیں پکاتیں شکار انھیں خود ہی پکانا پڑتا ہے۔ جب کہ کھانے کے حوالے سے رباب عمران نے بتایا کہ وہ اٹالین یا چائنیز کھانا پکائیں تو عمران کو پہلے سے بتاتی ہیں کیونکہ وہ دیسی کھانا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
گھر میں بچے عمران پر حاوی ہیں
گھر میں بچوں کے ساتھ کیا رویہ ہے اس بات پر عمران ریاض نے بتایا کہ ایک دن میں نماز پڑھ رہا تھا تو میرا بیٹا اپنی ماں کو بلیک میل کررہا تھا کہ “بابا کو بتا دوں گا” اس کے علاوہ بیگم.
بچوں سے کہتی ہیں آج بابا سے فلاں کام کروانا ہے یہ آج کا مشن ہے جبکہ ان کی بیگم کا کہنا تھا کہ گھر پر بچے عمران ریاض پر حاوی ہیں اور کہتے ہیں کہ بابا ہمیں یہاں جانا ہے تو بابا پھر لے کر جاتے ہیں۔
شوہر کے لباس کے حوالے سے حساس ہیں
رباب عمران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کا پروگرام دیکھتے ہوئے ان کی ڈریسنگ پر نظر رکھتی ہیں اور میسج کرکے عمران کو اس حوالے سے آگاہ بھی کرتی ہیں کہ ان کی ٹائی صحیح نہیں لگ رہی وغیرہ اور پھر اگر وقفے کے دوران عمران میسج دیکھ لیں تو فوراً ٹھیک کرلیتے ہیں۔