والدہ کے انتقال سے پہلے ڈاکٹر سے کچھ پیسے لیے ۔۔ مرنے سے پہلے کنگ خان کی والدہ نے بیٹے سے کیا کہا؟ شاہ رخ آج بھی افسردہ ہو جاتے ہیں
مشہور بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے ہیں، ان کے انتقال کے بعد بھی وہ آج تک جب انہیں والدہ کی یاد آتی ہے تو وہ ان کی قبر پر پائے جاتے ہیں۔
مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو آج دنیا کنگ خان کے نام سے جانتی ہے، لیکن اس کامیابی کے پیچھے کنگ خان نے کئی مشکلات دیکھی ہیں، غربت، تکلیف، بیماریاں، خواہشات اور پھر امیدیں، یہ سب وہ مشکل لمحات تھے جنہوں نے شاہ رخ خان کو ایک پتھر سے قیمتی ہیرا بنا دیا۔
شاہ رخ کے والد اس وقت انتقال کر گئے تھے جب ان کی عمر چھوٹی تھی البتہ ان کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب شاہ رخ نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے پہلی منزل طے کی تھی، خوش قسمتی سے والدہ نے دنیا چھوڑنے سے پہلے بیٹے کے اس پہلے کارنامے کو دیکھا تھا۔
ایک پروگرام میں شاہ رخ خان نے والدہ کے انتقال سے ایک روز پہلے کے لمحات شئیر کیے، وہ بتاتے ہیں کہ 26 سال کا تھا جب والدہ کا انتقال ہوا، لیکن انتقال سے ایک روز پہلے جب والدہ آئی سی یو میں تھیں،
تو شاہ رخ خان نے آئی سی یو میں ہی اپنے پہلے فلمی سفر کی ویڈیو یعنی ان کے نئے ٹی وی سوپ کی اسکریننگ کرائی تھی، ڈاکڑز کی جانب اس حوالے سے وی سی آر اور دیگر چیزوں کے لیے کنگ خان کو پیسے دیے گئے تھے۔
والدہ نے بیٹے کی کاوش کو اور اداکاری کو دیکھ نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ڈھیر ساری دعائیں بھی دیں۔ لیکن کنگ خان کے لیے شاید یہ والدہ کے ساتھ آخری لمحات تھے تب ہی والدہ بھی کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں اور پھر اگلی صبح یہ خبر آئی کہ شاہ رخ خان کی والدہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں
لیکن شاہ رخ کے لیے یہ ایک اہم لمحہ تھا کہ والدہ نے میری اداکاری کو دیکھا اور وہ مجھ ہر فخر کر رہی تھیں۔