in

بالی وڈ کے مشہور گلوکار ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

بالی وڈ کے مشہور گلوکار ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

بالی وڈ کے مشہور گلوکار ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

بالی وڈ کے مشہور گلوکار ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے تقریباً تمام گلوکاروں کو ہی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہے جس کی وجہ ان کی دلوں کو چھو جانے والی آواز ہے۔ آج ہم آپ کو بالی وڈ کے چند پرانے اور مایہ ناز گلوکاروں کے معاوضوں سے متعلق بتائیں گے کہ یہ فلموں میں اپنے ایک گانے کی کتنی رقم لیتے ہیں۔

ارجیت سنگھ: دلوں کو موہ لینے والی آواز اور رومانوی گانوں کے بادشاہ ارجیت سنگھ ان چند گلوکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

ارجیت نے اب تک ان گنت سپر ہٹ گانے گائے اور 35 سالہ گلوکار کی فین فولوونگ بھی حیران کن ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ اپنے ایک گانے کے 15 لاکھ بھارتی روپے لیتے ہیں۔ نیہا ککڑ: مخصوص آواز کی مالک نیہا ککڑ سے یقیناً کون ناواقف ہوسکتا ہے،

انڈین آئیڈل سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی نیہا ان گلوکاروں میں شامل ہیں جنہیں صفِ اول کی گلوکارہ سمجھا جاتا ہے۔ نیہا ککڑ فلموں میں اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ بادشاہ:’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے’

کے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ اپنے ایک گانے کا 20 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔شریا گھوشال: کوئل جیسی میٹھی آواز اور کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی شریا گھوشال نے بہت ہی چھوٹی عمر سے بالی وڈ کی فلموں میں

گیت گانے شروع کردیے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ اپنے ایک گانے کے 20 سے 25 لاکھ روپے لیتی ہیں۔بی پراک: پراتیک بچن المعروف بی پراک جن کے گانے من بھریا

اور تیری مٹی نے خوب داد سمیٹی، اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ وصول کرتے ہیں۔ سنیدھی چوہان: دم دار آواز والی سنیدھی

چوہان کو جوشیلی گلوکارہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔سنیدھی بھی اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاطف اسلم نے معذور بچے کا ہاتھ چوم کر مداحوں کے دل جیت لیے

نئے الیکشن کراؤ،اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا،سینئر صحافی روف کلاسرا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا