in

نئے الیکشن کراؤ،اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا،سینئر صحافی روف کلاسرا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

نئے الیکشن کراؤ،اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا،سینئر صحافی روف کلاسرا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف چند یوم قبل لندن میں اپنی کابینہ سمیت موجود تھے۔ ان کی مسلم لیگ ن کے قائد کے ساتھ بڑی اہم ملاقاتیں جاری رہیں۔

ان ملاقاتوں میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ درحقیقت ن لیگ اس وقت شدید مخمصے میں ہے۔

کہ حکومت کی مدت پوری کی جائے یا جلد الیکشن کرائے جائیں؟رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل ٹیلی فونک مشاورت ہوئی

اور الیکشن کے اہم معاملے پر بات چیت کی۔اس سے قبل مریم نواز،اور خواجہ آصف بھی جلد انتخابات کا اشارہ دے چکے ہیں ،مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ’نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اگر ثبوت ہوتا تو دس مہینے بڑا عرصہ ہوتا ہے

لیکن کبھی نیب کو کورونا ہوتا ہے تو کبھی وکیل بدلتے ہیں، آج بھی ان کے وکیل نہیں آئے، نیب کے پاس کوئی سراغ نہیں، اگر نیب کے پاس ثبوت نہیں‘۔مریم نواز نے مزید کہا

کہ ’جتنی بڑی سازش عمران کی شکل میں پاکستان سے ہوئی، اس کے عوام کے خلاف ہوئی، اتنا تو کوئی پاکستان کے ساتھ نہیں کرسکتا تھا، آج ڈاکٹر اسرار اور شہید حکیم سعید کی بات یاد آرہی ہےکہ عمران کو ملک کو خراب کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے،

مجھے وہ بات آج سمجھ آئی‘۔لیگی رہنما نے کہا کہ ’چار سال میں معیشت برباد کرنے والے ذمہ داری چار ہفتوں کی حکومت پر ڈال رہے ہیں،

چار سال میں 105 سے 189 میں ڈالر پہنچایا، پہلے اس کا حساب دو، آئل ڈیزل کی قیمت کو روکے رکھا کیونکہ آپ کو نظر آرہا تھا

کہ آپ کی حکومت جارہی ہے، سینئر صحافی روف کلاسرا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں نئے الیکشن کرانے کا کہہ دیا گیا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت اس معاملے پر شدید مخمصے کا شکار ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی وڈ کے مشہور گلوکار ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا!! وجہ کیا بنی ؟ جانیے