in

ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کس تاریخ کو ہو گی۔۔۔بڑی عدالت نےآخر کار بڑا فیصلہ سنا دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کس تاریخ کو ہو گی۔۔۔بڑی عدالت نےآخر کار بڑا فیصلہ سنا دیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے‘قبرکشائی

،طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکرٹری

محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا۔جوڈِشل مجسٹریٹ کراچی کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ

محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ متعین کرے واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا

عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق ورثا کا موقف ہے کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے ان کی قبر کی بے حرمتی ہوگی

تاہم جب موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آنا چاہیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے

کہ پس پردہ حقائق کو سامنے آنا چاہیے واضح ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ نہ چلنے سے سوال پیدا ہوتے ہیں کہ موت قدرتی ہے یا نہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پس پردہ عشق معشوقی کا کیا چکر نکلا ؟

نبی ﷺ ککڑی کیسے اور کیوں کھایا کرتے تھے؟