in

’’ معاملات طے ہوگئے‘‘ انتخابات کب ہونگے؟ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف

’’ معاملات طے ہوگئے‘‘ انتخابات کب ہونگے؟ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ موجودہ حکومت مطمئن ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے، اب الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے اور اس حوالے سے موجودہ حکومت اور حکومتیں تبدیل کرنے والوں کے درمیان معاملات طے ہو گئے ہیں۔سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اب الیکشن 2023 میں

ہی ہوں گے اس حوالے سے موجودہ حکومت کافی مطمئن نظر آتی ہے اور ان کے وزرا کا بھی یہی کہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چند وزرا سے بھی بات ہوئی ہے جو کہتے ہیں کہ عالمی اداروں کا جتنا بھی دباؤ تھا وہ عوام پر منتقل ہو چکا اب ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا

کہ ملک کی ایک اہم شخصیت نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ جب تک وہ ہیں تب تک عمران خان دوبارہ اقتدار میں نہیں آ سکتے۔تجزیہ کار نے کہا کہ حکومت یہ سوچتی ہے کہ اگر عمران خان بہت زیادہ لوگوں کو باہر نکال لائے اور احتجاج میں بڑی غیر معمولی صورتحال ہوئی تو کچھ سوچا جا سکتا ہے ویسے یہ لوگ 2023 تک کہیں نہیں جا رہے۔دوسری جانب دوسری جانب گزشتہ روز جیو نیوز نے ایک خبر دی جس کے مطابق شاہ محمودقریشی نے ایک رپورٹ پیش کی

جس میں انہوں نے ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی، رپورٹ کے مطابق ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔جیو نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ پر عمران خان سے ملاقات پر دیگر خواتین ارکان سیخ پا ہوگئیں۔خواتین ارکان نے کہا ڈی چوک پر بدترین شیلنگ ہم نے برداشت کی اور رپورٹ میں ہمارا ذکر ہی نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپ کو رپورٹ پیش کی گئی وہ ہمیں بھی دکھائی جائے، ہم ڈی چوک کے محاذ پر شیلنگ سے بے حال ہوئیں لیکن میدان نہیں

چھوڑا، سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجودہ افراد کو دیا جا رہا ہے۔جیو کی اس خبر پر صدیق جان کا کہنا تھا کہ جیو نے یہ بالکل غلط خبر چلائی ہے، میٹنگ میں موجود کچھ ممبرز سے میری بات ہوئی ہے، عمران خان نے تمام خواتین کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کا مقصد تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شروع کرانا

اور فرنٹ فٹ پر لڑنے والی 2 خواتین رہنماوں کو ٹارگٹ کروانا ہےملیکہ بخاری کا کہنا تھا جیو کو شرم آنی چاہئے، صاف طریقے سے صحافت کرنی چاہئے ، تحریک انصاف کے چئیرمین کو ایسی کوئی رپورٹ پیش ہی نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تو میٹنگ میں لانگ مارچ کے دوران ہر خاتون کے کردار کو سراہا ہے، کسی ایک شخص کی بات ہی نہیں ہوئی۔جیو کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا تھا کہ جیو ہو اور کبھی سچی خبر دے

یہ ہو ہی نہیں سکتا نہ ایسی کوئی رپورٹ پیش ہوئی نہ ہی ایسی کوئی ڈسکشن ہوئی جس جس پر شیلنگ ہوئی اور جس خاتون نے ریاستی تشدد برداشت کیا اسکا حساب لیا جائیگاعالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں میں بھی موجود تھی ، ایسا کچھ ہوا ہی نہیں بلکہ عمران خان نے لانگ مارچ میں جدوجہد پر تمام خواتین کی تعریف کیشاندانہ گلزار نے اس خبر کو نان سینس کہا ، ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اس میٹنگ میں موجود تھی۔ یہ جیو کی ہارسنگھا اور ڈیلی خوشبو رپورٹنگ ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیاقت علی خان سے لیکر ناصر الملک تک وزرائے اعظم نے مل کر جتنا قرضہ لیا اس کا 80فیصد عمران خان نے چار سالوں میں لیا، مفتاح اسماعیل

پہلے عمر شریف قبر پر افسردہ بیٹھے رہتے تھے ۔۔ پاکستان کی چند مشہور شخصیات جن کی قبر پر جانور کے پیروں کے نشان تھے؟