in

18 سالہ لڑکی کی 60 سالہ شخص سے شادی ۔۔ غریب لڑکیوں کی شادی کروانے والا شخص اپنے لیے بھی دلہن بیاہ لایا، جانیے دلچسپ واقعہ

18 سالہ لڑکی کی 60 سالہ شخص سے شادی ۔۔ غریب لڑکیوں کی شادی کروانے والا شخص اپنے لیے بھی دلہن بیاہ لایا، جانیے دلچسپ واقعہ

جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں یہ کہاوت ہم میں سے بہت سے لوگ سنتے ہیں۔ لیکن اس مشہور کہاوت پرہمارا یقین اس وقت اور بھی بڑھ جاتا ہے جب ہم کسی چھوٹی عمر کی لڑکی کو بڑی عمر کے شخص کے ساتھ اور بڑی عمر کی خاتون کو نوجوان لڑکے ساتھ شادی کرتا دیکھتے ہیں۔

آج ہم جس نئے شادی شدہ جوڑے کی بات کرنے جا رہے ہیں ان دونوں میں عمر کا کافی فرق موجود ہے۔ لیکن دونوں کے درمیان سمجھ بوجھ بہت زیادہ ہے۔ جوڑے نے حال ہی میں سید باسط علی کے ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں دونوں نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔

اٹھارہ سال کی نوجوان آسیہ نے 61 سالہ رانا شمشاد سے شادی کی جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ آسیہ نے اپنے شوہر سے متعلق بتایا کہ یہ ہمارے علاقے میں فلاح و بہبود کا کام کرتے تھے۔ جتنے بھی غریب تھے ان کی بیٹیوں کی شادی کروانا، یہ انہیں مالی امداد فراہم کرنے کا کام کرتے تھے۔ تو مجھے اِن کا یہ کام بہت اچھا آیا۔

آسیہ نے بتایا کہ میرے شوہر کی پہلی بیوی فوت ہوچکی تھیں جس کا انہیں بہت صدمہ تھا۔ پھر میری ایک دو بار ان سے ملاقات ہوئی، میں نے محلے والوں سے ان کی کافی تعریفیں سنی تھیں جس کے بعد میں نے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسیہ نے بتایا کہ میرے شوہر مجھ سمیت میرے گھر والوں کو بہت سپورت کرتے ہیں۔ 61 سالہ رانا شمشاد نے بتایا کہ لوگوں بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کا رویہ ہے کہ وہ کسی طور بھی لوگوں کو جینے نہیں دیتے۔لیکن سب کچھ قدرت کی طرف سے ہوتا ہے۔

آسیہ نے انٹرویو میں بتایا کہ لوگوں نے اس حوالے سے بہت باتیں کیں کہ بڑی عمر کے شخص سے کیوں شادی کر رہی ہو لیکن مجھے یہ مجھے دل سے پسند ہیں مجھے ان کا اخلاق پسند آیا تو اس وجہ سے میں لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیتے ہوئے اپنے شادی کے فیصلے پر قائم رہی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقصود چپڑاسی کی موت سے توجہ ہٹانے کے لیے رانا ثنا اللہ کیا کر بیٹھے؟ تہلکہ خیز انکشاف

Salan Ka Tail Uper Lany Ka Asan Tarika