مقصود چپڑاسی کی موت سے توجہ ہٹانے کے لیے رانا ثنا اللہ کیا کر بیٹھے؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ انتقال یا قتل مقصود چپڑاسی کا ہوا لیکن جس کو اس سانحہ سے فائدہ ہوا اسی نے توجہ ہٹانے کے لئے دہ ش ت گرد ی کے مقدمات میں تحریک انصاف کی قیادت کو نامزد کر دیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔عبوری ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم کوئی دہشت گرد نہیں ہیں ،رانا ثنااللہ اور مرہم نواز کی جانب سے ہدایات آئیں جس پر تحریک انصاف کے خلاف دہ شت گ ردی کے مقدمات ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی
،ایک مجرمہ کے کہنے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں پر انسداد د ہش تگ ردی کے مقدمے درج کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزی اعظم عمران خان کو انتخابات پر بات چیت کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بیٹھ کر بات کریں، انتخابات اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے، یہ چیزیں حل ہوسکتی ہیں،
عمران خان بھلے لانگ مارچ کی تیاری کریں ،تاریخ کا اعلان کریں،وہ سمجھتے ہیں وہ جو چاہتے ہیں اس کو پوری قوم کو ماننا پڑے گا، فرح گوگی کے ذریعے جو رشوت لی جاتی تھی، اس کی تحقیقات ہورہی ہے اس میں وقت لگے گا، نئے چیئرمین نیب جیسے چاہیں گے ویسے تحقیقات کریں گے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا
کہ عمران خان بیٹھ کر بات کریں، انتخابات اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے، یہ چیزیں حل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 25 مئی کے الٹی میٹم سے پہلے (ن) لیگ کا موقف تھا کہ پیٹرول مہنگا کرنے کی بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن عمران خان کی ضد اور غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے اتحادیوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کراسکتے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ کوئی بھی لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف دو صورتوں میں بڑھ سکتا ہے،
حکومت اجازت دے یا سپریم کورٹ، اس کے سوا کوئی مارچ نہیں آسکتا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان بھلے لانگ مارچ کی تیاری کریں اور تاریخ کا اعلان کریں، وہ سمجھتے ہیں وہ جو چاہتے ہیں اس کو پوری قوم کو ماننا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا لیڈر آف ہاس کا لیڈر آف اپوزیشن سے ہاتھ ملائے بغیر نظام چل سکتا ہے؟
عمران خان نے ساڑھے 3 سال یہی کیا ہے، عمران خان اب اپوزیشن میں ہے تو کہتا ہے کہ وہ حکومت کو نہیں مانتا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کا نام فی الحال ای سی ایل پر نہیں،سابق وزیراعظم نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے شواہد موجود ہیں، انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کے ذریعے جو رشوت لی جاتی تھی،اس کی تحقیقات ہورہی ہے اس میں وقت لگے گا، نئے چیئرمین نیب جیسے چاہیں گے ویسے تحقیقات کریں گے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہوگا۔