in

بیٹی نے والد کے تھپڑ کے جواب میں انہیں گلے لگا لیا ۔۔ بیٹا بیٹی میں سے باپ کو کون زیادہ محبت کرتا ہے؟ ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا

بیٹی نے والد کے تھپڑ کے جواب میں انہیں گلے لگا لیا ۔۔ بیٹا بیٹی میں سے باپ کو کون زیادہ محبت کرتا ہے؟ ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا

بیٹیوں کو زیادہ پڑھانے کا کیا فائدہ، بیٹی ہے اس کی شادی کر دو بس۔ یہ الفاظ آپ نے کئی مرتبہ لوگوں کے منہ سنے ہوں گے مگر یہی بیٹیاں ہی اپنے والدین پر جان نچھاور کرتی ہیں۔

جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ویڈیو ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ جب ایک والد نے یوں ہی پیار سے اپنے بیٹے کو ہلکا سا تھپڑ مارا تو جواب میں بچے نے بھی آگے سے ہاتھ چلا دیا۔ یہی نہیں پھر بچہ بھی غصے میں آ جاتا ہے اور والد کے کپڑے نہیں چھوڑتا۔

مگر جب یہی عمل والد نے اپنی بیٹی کے ساتھ کیا تو وہ سب سے پہلے مسکرائی اور پھر اپنے والد کو پیار سے گال پر بوسہ دیا اور پھر گلے بھی لگا لیا۔

یہ وہ لمحہ تھا جب لوگوں کو احساس ہوا کہ بیٹیاں کبھی بھی بیٹوں سے کم نہیں ہوتیں اور انہیں بھی وہ سب کام کرنے کا حق ہے جو ایک بیٹے کو ہے یعنی کہ اپنی تعلیم مکمل کریں اور ایک اچھی زندگی گزاریں۔

اس کے علاوہ یہ ویڈیو ہمیں اس بات کا بھی ثبوت دیتی ہے کہ کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ جو محبت بیٹی کے دل میں اپنے والد کیلئے ہوتی ہے وہ کسی بیٹے کی دل میں کم ہی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے جو ایک مرتبہ پھر سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 12 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 534 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوہر سے طلاق کے بعد کبھی عاصم کو باپ سے ملنے سے نہیں روکا ۔۔ اداکارہ گُلِ رعنا اپنی زندگی اور ماضی کی چند تلخ باتیں بتاتے ہوئے

سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچ شیر بہنیں: ’ہماری ہر ایک بیٹی 500 بیٹوں پر بھی بھاری ہے‘