شوہر سے طلاق کے بعد کبھی عاصم کو باپ سے ملنے سے نہیں روکا ۔۔ اداکارہ گُلِ رعنا اپنی زندگی اور ماضی کی چند تلخ باتیں بتاتے ہوئے
گلوکار عاصم اظہر کی والدہ گُلِ رعنا جنہوں نے لوگوں کے دلوں میں اپنے مزاح، مسکراہٹ، تلخ مگر حقیقی باتوں سے جگہ بنائی ہے۔ یہ صرف ایک اداکارہ نہیں ہیں بلکہ اچھی پڑھی لکھی سمجدار خاتون ہیں
جن کے پاس ہر طرح کی معلومات کا خزانہ ہے چاہے وہ دینی ہو ہو یا لسانی، ماڈرن ہو یا سماجی یہ علم کی طاقت پر یقین رکھنے والی خوش مزاج خاتون ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی سے متعلق بہت سی باتیں بتائی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ: ” میں نے شوہر سے طلاق کے بعد کبھی عاصم کو اس کے باپ سے ملنے منع نہیں کیا،
میں کیسے بچے کو باپ سے دور کروں، اب بچے پہلے کی طرح نہیں ہیں، بچے بڑے ہونے کے بعد والدین سے زیادہ سمجھ بوجھ پاتے ہیں وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کہاں سچے تھے، کہاں صحیح تھے اور کہاں غلط تھے۔ میں نے اپنے حساب سے اکیلی ماں بن کر عاصم کو پہلے پالا، اس کی تربیت کی، پرورش کی،
آج بھی میں ایک اداکارہ وہ کر بھی اپنے بچے پر نظر رکھتی ہوں، جس قدر میں رکھ سکتی ہوں اور میں ایک قابلِ فخر ماں ہوں، مجھے فخر ہے میرا بیٹا جو کرتا ہے، جیسا دکھتا ہے وہ سب کچھ میں جانتی ہوں ”
ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیئے، میری زندگی میں میرا گول یعنی مقصد عاصم کو اس کے پیروں پر کھرا کرنا تھا، میں نے اپنے عاصم کو بنانے کے بعد خود کے لئے کام شروع کیا، اگر میں دوسری شادی کرلیتی
تو ہر گز بھی اپنے بچے پر اتنی نظر نہیں رکھ پاتی، میں کیوں کرتی شادی؟ ایک سے جُوتے کھا لئے تھےو ہ کافی تھا، اب بار بار تجربہ کرنا بھی صحیح نہیں ہے۔