نواز شریف 4 شخصیات کی ریٹائرمنٹ کے منتظر! اسکے بعد کیا فیصلہ ہوگا؟ (ن)لیگ کا سارا گیم پلان سامنے آگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جو ان دنوں علاج کے سلسلہ میں لندن میں مقیم ہیں
اُن کے بارے میں سینئر صحافی نے ایک بڑی خبر بریک کی ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ملک کی 4 اہم شخصیات کے جانے بعد کوئی اہم فیصلہ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا خیال ہے کہ اگلے انتخابات 2023 سے قبل ہو جائیں گے۔جو سوچ وہاں چل رہی ہے اس کے مطابق اگلے سال سے پہلے ہی الیکشن ہو جائیں گے۔ نواز شریف کو 4 اہم شخصیات کی ریٹائرمنٹ کا انتظار ہے
،آپ جس کو اسٹیبلشمنٹ کہتے ہیں اس میں آرمی چیف،سابق ڈی جی آئی ایس آئی،چئیرمین نیب اور چیف جسٹس شامل ہوتے ہیں،اس وقت تک یہ چاروں لوگ ریٹائر ہو چکے ہوں گے۔نوازشریف کا پلان یہ ہے کہ سال ڈیڑھ ایسے ہی گزر جائے گا،
عدالتوں میں اپیل کریں گے، لڑیں گے لیکن لندن سے نہیں نکلیں گے۔ان چار اہم شخصیات کے متبادل جو بھی اسٹیبلشمنٹ ہوگی پھر اس کو دیکھ کر نوازشریف فیصلہ کریں گے۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ویزا مسترد ہونے کے بعد کسی نے مشورہ دیا ہے کہ آپ قطر بھی جا سکتے ہیں،
جب کسی کا پاسپورٹ مسترد کیا جاتا ہے تو وہ یو این او کا شہری بن جاتا ہے، نوازشریف سیاسی طور پر بھی کہہ سکتے ہیں کہ میرا ملک مجھے تنگ کر رہا ہے،میرا پاسپورٹ نہیں دے رہا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا خیال ہے کہ اگلے انتخابات 2023 سے قبل ہو جائیں گے۔جو سوچ وہاں چل رہی ہے اس کے مطابق اگلے سال سے پہلے ہی الیکشن ہو جائیں گے۔