in

مجھے نماز سکھا دو، بچپن میں سیکھی تھی، پڑھی نہیں بھول گیا ۔۔ ڈرامہ عشقِ لا کے کلپ وائرل، مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

مجھے نماز سکھا دو، بچپن میں سیکھی تھی، پڑھی نہیں بھول گیا ۔۔ ڈرامہ عشقِ لا کے کلپ وائرل، مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ڈرامہ سیریل عشقِ لا میں یمنیٰ زیدی اور آذان سمیع خان کی بہترین اداکاری اور دل کو چھو لینے والے جملوں نے سب کے دل جیت لیے۔ ڈرامے میں جہاں ازلان یعنی آذان نے منفی کردار کیا، بیوی پر ظلم کرتا ہے۔

ڈرامے کی پوری کہانی ایک عورت کی ہمت، بہادری اور جرات پر مبنی ہے۔ پہلے شنایہ یعنی سجل علی نے ایک مظلوم کی جان بچانے کے لیے کام کیا۔ لیکن وہ مرگئی۔ اس کے بعد شنایہ کا کیا ہوا وعدہ اس کے شہور اور ساس نے پورا کیا اور ازکا کو ڈاکٹر بنایا۔

ازلان کی والدہ کو گردوں کا مرض تھا تو ازکا نے اپنا گردہ بھی دے دیا اور اسی کی وجہ سے ازلان سے شادی کی۔ لیکن ازلان اور ان دونوں کے درمیان تعلقات بہتر نہ تھے۔

جس کی وجہ سے دونوں اپنا محدود وقت مکمل کر رہے تھے۔ جب دونوں کی طلاق کا وقت آیا تو ازلان کے دل میں ازکا کے لئے سچی محبت جاگ اٹھی۔

اس محبت کی ابتداء ازکا کے خلوص، رواداری، عزت اور احترام کی وجہ سے ہوئی اور پھر ازکا کی عبادات نے ازلان کے دل میں محبت خود بخود پیدا کرلی۔ اس ڈرامے کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ازلان ازکا کے پاس آتا ہے

اور اس سے کہتا ہے کہ مجھے نماز پڑھنی ہے جس پر بیگم فرماتی ہیں تو پھر پڑھ لیں۔ جس پر شوہر بتاتا ہے کہ مجھے نماز پڑھنی نہیں آتی۔ امی کے ساتھ بچپن میں ادا کی تھی۔ جس پر بیوی اپنے شوہر کو نماز پڑھنا سکھاتی ہے۔

اس سین پر سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے کو خوب پسند کیا اور آخری قسط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ کوئی ڈرامہ تو ایسا دکھایا گیا جس میں اختتام بخوشی ہوا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ صبا قمر کے اس ہار کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

جب چھٹی جماعت میں تھے تو والد کا انتقال ہو گیا، امی نے اکیلے پالا ۔۔ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کیوں پریشان رہتی ہیں؟ جانیے ان کی زندگی اور فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات