in

جوڑے کے ولیمے میں دی ان کے بیٹے نے بھی انٹری ۔۔ میاں بیوی کے ولیمے میں ان کے بیٹے نے کس طرح شرکت کی؟ دلچسپ ویڈیو

جوڑے کے ولیمے میں دی ان کے بیٹے نے بھی انٹری ۔۔ میاں بیوی کے ولیمے میں ان کے بیٹے نے کس طرح شرکت کی؟ دلچسپ ویڈیو

ولیمے کا انعقاد کرنا سنت نبوی ﷺ ہے جس میں خاندان کی قریبی مہمان خصوصی شرکت کرتے ہیں۔

ہر جورے کے لیے ولیمے کا دن بہت ہی خاص ہوتا ہے لیکن کبھی سوچیں کہ ولیمے کی تقریب میں آپ کے ساتھ بیٹا یا بیٹی بھی شامل ہو تو تقریب کو چار چاند ہی لگ جائیں۔

سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا گیا کہ دعوت ولیمہ کی تقریب میں جوڑے کے بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔ کیونکہ ان کا نکاح تو پہلے ہوجاتا ہے لیکن کسی مسئلے کے سبب ولیمے میں تاخیر ہوجاتی ہے جس کے باعث ان کے گھر بچے کی پیدائش ہوجاتی ہے اور پھر وہ بھی اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہوجاتے ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں ایک جوڑے کے ولیمے میں ان کے ننھے بیٹے نے بھی اپنی کھلونا کار میں بیٹھ کر انٹری دی اور وہ اس بچے کی پہلی سالگرہ کا دن بھی تھا جس سے ان کا ولیمہ مزید یادگار بن گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں بیوی ولیمے کے لباس میں موجود انٹری دے رہے ہیں ساتھ ہی ان کے آگے ان کا بیٹا بھی اپنی چھوٹی سے کار میں آرہا ہے۔ پیچھے مہمان بھی موجود دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف لکھتے ہیں کہ ان کا بچہ فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس نے اپنے والدین کے ولیمے میں شرکت کی۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک 9 ہزار سے زائد افراد فیسبک پر دیکھ چکے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

14 سال کی عمر میں والد کا انتقال ہو گیا ۔۔ غریب کسان کی بیٹی نے بڑی پولیس آفیسر بن کر سب کو حیرت میں ڈال دیا

تاوان کیلئے اغواء کیا جانیوالا بچہ بازیاب،باپ بیٹے کو گلے لگاکرزارو قطار رو پڑا، جذباتی مناظر کی ویڈیو وائرل