in

حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان پرکونسے ’شیل‘ استعمال کیے؟ حامد میر پھٹ پڑے، ثبوت دکھا دیئے

حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان پرکونسے ’شیل‘ استعمال کیے؟ حامد میر پھٹ پڑے، ثبوت دکھا دیئے

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ میں خود بھی دفتر آتے ہوئے پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آیاہوں۔اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا حکومتی رہنماؤں کی ایک کے بعد ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ

کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ ناکام ہوگیا، ایسا لگتا ہے جہاں سے یہ پریس کانفرنس ہورہی ہیں وہاں حالات معمول کے مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کیونکہ اسلام آباد کی صورتحال یہ ہے کہ میں بھی اپنے دفتر آتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آیا ہوں، جب میں نے آنسو گیس کے شیل اٹھاکر دیکھا تو یہ ایکسپائر گیس تھی، میرے پروگرام میں شرکت کیلئے آنے والی منیزے جہانگیر بھی آنسو بھری آنکھیں لے کر یہاں پہنچی ہیںمنیزے جہانگیر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ نہیں نکلے مگر جلوس و جلسوں میں شرکت کیلئے آنے والوں کو جب روکا جاتا ہے

یا ان پر آنسو گیس پھینکی جاتی ہے تو لوگ اپنی پوری طاقت میں باہر نہیں نکلتے۔حامد میر نے اپنے پروگرام کا یہ کلپ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں لکھا کہ حکومتی وزراء سارا دن دعویٰ کرتے رہے کہ عمران خان کا مارچ ناکام ہو گیا لیکن جو ہم نے ڈی چوک میں دیکھا وہ مختلف تھا یہ جگہ تحریک انصاف کے کنٹرول میں تھی۔دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ اگر کوئی کہہ رہاہے

کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں اور وہ 20 لاکھ بندے نہیں لا سکے تو پھر آپ ان سے بات چیت کیوں کر رہے تھے ۔سینئر صحافی حامد میر نے عمران خان کے لانگ مارچ اور پھر دھرنا دیئے بغیر واپس جانے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ”ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں، یہ ملاقاتیں تو اس وقت بھی ہو رہی تھیں جب عمران خان کا قافلہ صوابی سے نہیں چلا

تھا ، جب وہ اسلام آباد کی طرف گامزن تھے اور حکومتی وزراءتردیدیں کر رہے تھے کہ تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ہے ، لمبی لمبی پریس کانفرنس ہو رہی تھی ، کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو گیا ، جب عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو گئے تو ملاقاتیں اس وقت بھی ہو رہی تھیں ۔کل بھی مسلم لیگ ن کے وزراءنے عمران خان کا دھرنا شروع نہیں ہو ا تو انہوں نے پریس کانفرنس شروع کر دی کہ سب ناکام ہو گیا ،

جب ہم نے شو شروع کیا تو اس وقت اردگرد وہ صورتحال نہیں تھی جو مریم نواز اور رانا ثناءاللہ نے بتائی تھی ۔ بات یہ ہے کہ اگر وہ بیس لاکھ بندے نہیں لائے تو آپ پھر ان سے بات چیت کیوں کر رہے تھے ، صرف آپ نہیں بلکہ بہت سے لوگ ان سے بات چیت کر رہے تھے ، سپریم کورٹ میں آپ نے دہائی کہ عمران خان نے توہین عدالت کی تو کیوں انہوں نے آپ کی بات نہیں سنی۔حامد میر کا کہناتھا کہ بندے جتنے بھی تھے انہوں نے گرین بیلٹ کا جوحشر کیاہے ،

مریم اورنگزیب اور رانا ثناءاللہ آکر دیکھیں کہ کتنے لوگ تھے ،ابھی بھی وہاں پر جو کوڑا بکھرا ہواہے وہ بتا رہاہے کہ یہاں پر کتنے لوگ تھے ، عمران خان اگر واپس چلے گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے ، وہ کہہ رہے ہیں کہ میں 6 دن بعد دوبارہ آﺅں گا ، آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، تو میں سمجھتاہوں کہ عمران خان 20لاکھ لوگ نہیں لائے یہ ان کی ناکامی ہے ، آپ کے دعوے بھی آپ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کی چالاکیاں،شاہ محمود، فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے استعفے منظور کرنے پر مشاورت کا آغاز

”مرنے سے چالیس دن پہلے ایک یہ خطرناک خواب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا“