in

کسی نے 5 مرغیاں لیں تو کوئی 10 مرغیاں لے گیا ۔۔ عوام کی حمزہ شہباز کے پولٹری فارم میں لوٹ مار، ویڈیو

کسی نے 5 مرغیاں لیں تو کوئی 10 مرغیاں لے گیا ۔۔ عوام کی حمزہ شہباز کے پولٹری فارم میں لوٹ مار، ویڈیو

سیاسی گرما گرمی میں جہاں عوام بھی غم غصے سے بھرپور نظر آتے ہیں وہیں اب سیاست دانوں سے نفرت اور ہر حد کو چھو لینے والا غصہ دیکھنے کومل رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک پولٹری فارم کے اندرونی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں کچھ لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ پولٹری فارم حمزہ شہباز شریف کا ہے، جس میں مشتعل عوام داخل ہوئی اور عوام نے پولٹری فارم میں موجود مرغیوں کا صفایا کرنا شروع کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد پولٹری فارم میں موجود ہے جبکہ ہر شخص کے ہاتھ میں دو سے زائد مرغیاں بھی موجود ہیں۔

چہرے پر خوشی، ہاتھوں میں مرغیاں لیے عوام اس لیے بھی خوش ہیں کہ اس مہنگائی کے طوفان میں وہ آج دل بھر کر مرغی تناول کریں گے، لیکن اخلاقی طور معاشرے کا منفی چہرہ بھی کھل کر سامنے آ رہا ہے جہاں عوام مبینہ طور پر حمزہ شہباز کے پولٹری فارم میں داخل ہوئے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دعا کے فضائل

دلہا دلہن نے شادی کی یادگار تصاویر بنوانے کیلئے خود کو آگ لگالی،شوق یا بے وقوفی؟؟ فیصلہ آپ کا