’’پرانے پاکستان میں خوش آمدید‘‘ اس وقت پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ اداکارہ مایا علی بھی پھٹ پڑی
’’پرانے پاکستان میں خوش آمدید‘‘ اس وقت پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ اداکارہ مایا علی بھی پھٹ پڑی
لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید، جہاں
بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے۔ اب 24 گھنٹوں میں صرف 10 گھنٹے بجلی ہوتی ہے، زندگی ایک بار پھر
سے خراب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر اداکارہ مایا علی نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف
اداکارہ مایا علی نے لوڈ شیڈنگ سے تنگ آتے ہوئے انسٹاگرام پر جاری کردہ اسٹوری میں کہا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید، جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ زندگی ایک بار پھر سے خراب ہوگئی ہے کیونکہ اب 24 گھنٹوں میں صرف 10 گھنٹے بجلی ہوتی ہے، وہ بھی رات کے وقت۔ اسے سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے بھی طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہو کر موجودہ حکومت کو طنز و تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس حوالے سے طنزیہ پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہوں گے جوکہ کچھ ہفتوں پہلے تک ملک میں تھا ہی نہیں‘۔انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ ’مطلب قوم کو کچھ بھی بول دو‘۔احمد علی بٹ نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’چلو کم ازکم وہ مستقل مزاج تو ہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’ایک دن میں 3 سے 4 گھنٹے، وہ یقینا بہت سخت محنت سے کام کررہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ملک میں بجلی اور گیس نہ ہو‘۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 30 اپریل تک تمام مسائل دور کر کے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کر سکتے، ایندھن کا مربوط انتظام کریں، مستقل نظام تشکیل دیں، گرمیوں میں آئندہ ماہ کی پیشگی پلاننگ کریں۔