in

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی، پاکستانی ویژیول آرٹسٹ لاریب عطا نے ہالی ووڈ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔لاریب عطا نے بڑے بجٹ والی مارول سنیمیٹک یونیورس کی مشہور فلم’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کے لیے بطور ’ویژیول ایفیکٹس آرٹسٹ‘کام کیا ہے۔اس حوالے سے

لاریب عطا کے بھائی، موسیقار سانول عطا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاریب کے ہمراہ اپنی ایک سیلفی اور فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ خاتون کامیابی سے آگے بڑھنے سے کبھی نہیں رُکتی!‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری بہن نے دوبارہ ایک بلاک بسٹر فلم پر کام کیا۔‘ہالی ووڈ جیسی معروف اور وسیع انڈسٹری کے

کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتیں دکھانا اور منوانا بہت ہی مشکل کام ہے، ایسے میں لاریب عطا کا بطور ’ویژیول ایفیکٹس آرٹسٹ‘دنیا کی نامی گرامی فلم انڈسٹری کا حصّہ بننا پاکستانی قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔لاریب عطا کی ٹیم فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائے‘‘ کیلئے آسکر اور بافٹا ایوارڈز اور ان کی ٹیم آسکر کے لیے نامزدخیال رہے کہ لاریب عطا اسس سے پہلے بھی 2006 سے لیکر اب تک کئی مشہور اشتہارات

اور ٹیلی وژن سیریزمیں اپنے فن کا جوہر دکھا چکی ہیں۔اس کے علاوہ ہالی ووڈ فلم’گوڈزیلا‘، ’ایکس مین ڈیز آف دا فیوچر پاسٹ‘، ’مشن امپاسبل: فال آؤٹ ‘اور ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘کے لیے بھی کام کرچکی ہیں۔یہی نہیں جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘

کے لیے لاریب عطا کی ٹیم کو اکیڈمی ایوارڈز اور بافٹا ایوارڈز 2022 کے لیے’بہترین اسپیشل ویڑول ایفیکٹس‘ کی کیٹیگری میں نامزد بھی کیا گیاتھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’پرانے پاکستان میں خوش آمدید‘‘ اس وقت پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ اداکارہ مایا علی بھی پھٹ پڑی

میرے پاس ایک ایسا خفیہ ہتھیار ہے کہ کوئی مجھ سے فری ہونے کی کوشش نہیں کرتا ۔۔۔ ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا دلچسپ انکشاف