40 روزہ سوگ کا اعلان۔۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے
متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے ہیں
جس کے بعد یو اے ای کی تمام ریاستوں میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے
جبکہ 3 روزہ عام تعطیل بھی ہوگی اور تین دن تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ شیخ بن زاید 3 نومبر 2004سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے
اور اپنے والد کے انتقال کے بعد سے متحدہ عرب امارات پر حکمرانی کررہے تھے۔