in

عدالتوں کیخلاف بیان بازی!چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کیخلاف سخت ریمارکس دے ڈالے،عمران خان سے جواب بھی طلب کر لیا

عدالتوں کیخلاف بیان بازی!چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کیخلاف سخت ریمارکس دے ڈالے،عمران خان سے جواب بھی طلب کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کا شاید عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے، عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں؟ سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالتیں کسی کے کہنے پر کھلتی ہیں۔اس طرح کی باتیں کسی بھی پارٹی لیڈر کو زیب نہیں دیتی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیر داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے شیخ رشید کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ جلسوں میں عدالتوں پر الزام تراشی افسوسناک ہے، کیا آپ اور آپ کی اتحادی پی ٹی آئی کا اسلام آبادہائیکورٹ پر اعتماد ہے؟ اگر عمران خان کا اعتماد نہیں ہے

تو بطور چیف جسٹس میں معذرت کر کے کسی اور عدالت میں کیس بھیج دیتا ہوں، جلسوں میں کہا جاتا ہے کہ عدالتیں آزاد نہیں ہیں، 2014 میں رات 11 بجے پی ٹی آئی ورکرز جو حراست میں تھے ان کو رہا کرنےکا حکم دیا گیا۔ چیف جسٹس نے شیخ رشید سے مکالمہ کیا کہ آپ چیئرمین تحریک انصاف سے بھی پوچھ لیں، اگر انہیں اعتماد نہیں تو ہم نہیں سنتے، عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں؟ سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں

کہ عدالتیں کسی کے کہنے پر کھلتی ہیں، اس عدالت میں لاپتہ افراد، بلوچ اسٹوڈنٹس کےکیسز ہیں عوام کا اعتماد خراب نہ کریں۔ چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ شیخ صاحب، یہ عدالتیں سب کے لیے ہیں، سیاسی بیانیوں میں اسے خراب کرنے کے لیے نہیں، اس پر شیخ رشید نے جواب دیا رائٹ سر۔ جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا شاید عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے، اس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ اعتماد ہے تو عدالتوں میں آئے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا عدالت پر اعتماد ہے تو یہ عدالت سنے گی، سائل کا عدالت پر اعتماد ہونا بہت ضروری ہے، اور بھی عدالتیں ہیں اور بھی ججز ہیں جو آپ کے کیسز سن سکتے ہیں۔ جسٹس

اطہر من اللہ نے شیخ رشید سے کہا کہ آ کے وکلا نے یقیناً آپ کو بتایا ہو گا کہ رولز موجود ہیں، چیف جسٹس کسی بھی وقت کیس ٹیک آپ کرسکتے ہیں۔ادھر شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، اے این ایف کیس میں ملزمان پر وکلاء نے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، جب کہ میرا بھتیجا

روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد انتخابات ہو رہے ہیں، جے یو آئی اور ن لیگ نے بھی عوام رابطہ مہم شروع کردی ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کرچکی ہیں، ملک کے مسائل کا حل جلد انتخابات ہیں، ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے 14 مرتبہ فوج اور آرمی چیف پر تنقید کی، گزشتہ روز بھی جنرل فیض کا نام لے کر رگڑا دیا گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دو ماہ بعد شادی تھی مگر ۔۔ خاتون پولیس افسر نے منگیتر کو ہی گرفتار کر لیا

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،عمران خان اور شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ،قراداد بھی پیش کر دی گئی