in

دو ماہ بعد شادی تھی مگر ۔۔ خاتون پولیس افسر نے منگیتر کو ہی گرفتار کر لیا

دو ماہ بعد شادی تھی مگر ۔۔ خاتون پولیس افسر نے منگیتر کو ہی گرفتار کر لیا

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو کئی ہیں، کچھ ایسی ہیں جو سب کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون پولیس افسر نے شادی سے چند ماہ قبل ہی شوہر کو گرفتار کر لیا۔

دراصل بھارتی ریاست آسام کے ناگوان ضلع کی سب انسپکٹر جنمنی ربھا نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب انہوں نے اپنے ہی منگیتر رانا پوگاگ کو ٹھگنے اور چوری کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

سب انسپکٹر جنمنی ربھا کو بتایا گیا تھا کہ رانا پوگاگ آئل اور نیچرل گیس کارپوریشن کے پبلک ریلیشنز افسر بن کر لوگوں کو بے وقوفی بناتا ہے اور پھر ان سے پیسے نکلواتا ہے۔ جبکہ لاکھوں روپے کے لے کر شہریوں کو جعلی نوکری کا جھانسہ بھی دیتا ہے۔

تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے 11 جعلی آئی ڈی کارڈز بنائے ہوئے تھے، جبکہ سب میں منگیتر رانا پوگاگ کا ایڈریس درج تھا۔

سب انسپکٹر جنمنی ربھا کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں رانا اور میری منگنی ہوئی تھی، جبکہ رواں سال کے نومبر میں شادی طے تھی۔ سوشل میڈیا پر اس منفرد کیس کے چرچے ہو رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے دوسرے شوہر کا ایسا عمل جس نے ان کو مثال بنا دیا

عدالتوں کیخلاف بیان بازی!چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کیخلاف سخت ریمارکس دے ڈالے،عمران خان سے جواب بھی طلب کر لیا