’’ دیکھا جائے کیوں اور کیسے آرٹیکل 9 کو۔۔۔۔‘‘ گورنر پنجاب نے اہم قدم اُٹھا لیا
لاہور(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) کے دونوں اعلامیوں کے بعد
سازش کی تصدیق ہو چکی ہے۔گورنر پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وقوعہ کے بعد تحقیقات سازش کے کرداروں اور طریقہ واردات
کی ہونی چاہیے، دیکھا جائے کیوں اور کیسے آرٹیکل 9 کی آئین شکنی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ
عدلیہ کی عزت و وقار اور آزادی، معزز ججز کے کردار اور فیصلوں پر منحصر ہوتی ہے، عوام نے عدلیہ کی آزادی اور انصاف کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جو جج عدلیہ کی عزت کیلئے پریشر کے باوجود کوئی غیر آئینی فیصلہ نہیں دیتے قابل تعریف ہیں۔ان کا کہنا تھا
کہ افراد کی غلطی، حماقت یا قانون شکنی سے پورے ادارے کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز ملک اور اس ادارے سے غداری ہے۔