یہ رات کو کسی سے چھپ چھپ کر بات کرتی ہے شوہر کا بیوی پر الزام پر بیوی نے جواب میں ایسی بات کہہ دی کہ جج خود کرسی سے اچھل پڑا اور شوہر ہکا بکا رہ گیا
دبئی سٹی(این این ایس نیوز) متحدہ عرب امارات میں ایک شخص اپنی بیوی کے خلاف بے وفائی کی شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا لیکن جب خاتون نے اصل راز سے پردہ اٹھایا تو ایک اور ہی دلچسپ و عجیب کہانی سامنے آ گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق خاتون کے خلاف اس کے شوہر نے الزام عائد کیا تھا
کہ وہ رات گئے کسی سے فون پر باتیں کرتی ہے اور اسے بے وفائی کی مرتکب قرار دیا تھا۔ جب یہ معاملہ عدالت میں پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند حسد میں مبتلاءہے، باوجود اس کے کہ وہ گھر کے سارے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس کا ہر ممکن خیال رکھتی ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی تنخواہ اس کے شوہر کی نسبت زیادہ ہے جس پر وہ حسد میں مبتلاءہو چکا ہے۔ وہ اسے سزا دینے کے لئے گھر کے سارے اخراجات اس سے کرواتا تھا اور اپنی دو ماہ کی بچی کے اخراجات بھی ادا نہیں کرتا تھا۔
اس نے گاڑی بھی اپنی بیوی کے ذریعے ہی خریدی تھی اور اب وہ اپنی تنخواہ سے اس کی قسطیں ادا کر رہی تھی۔ اس بدسلوکی پر بھی اسے سکون نا آیا تو بالآخر اس پر بے وفائی کا الزام بھی لگا دیا۔
خاتون نے بتایا کہ اس کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ بیرون ملک مقیم لوگوں کے ساتھ اسے رابطے میں رہنا پڑتا ہے۔ دیگر ممالک کے مختلف اوقات کار کے باعث بعض اوقات اسے رات گئے بھی فون پر بات کرناپڑتی ہے
جسے اس کے شوہر نے خفیہ مراسم کا رنگ دے کر اس کے خلاف گھناﺅنا الزام عائد کر دیا تھا۔ خاتون نے طلاق کا مطالبہ بھی کر دیا ہے کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ ایسے شکی مزاج شخص کے ساتھ وہ مزید نہیں رہنا چاہتی۔