in

پہلی بار ایدھی صاحب مسکرائے تھے ۔۔ معین اختر کے پروگرام کا وہ حصہ جسے دیکھ پر پاکستانیوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، دیکھیے

پہلی بار ایدھی صاحب مسکرائے تھے ۔۔ معین اختر کے پروگرام کا وہ حصہ جسے دیکھ پر پاکستانیوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، دیکھیے

پرانی ویڈیوز اور تصاویر انسان کو جذباتی کر دیتی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو پاکستانی قوم کو جذباتی کر رہی ہے اور یاد دلا رہی ہے کہ کیسی کیسی عظیم شخصیات ہمارے درمیان تھیں۔

عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی نے مشہور اداکار معین اختر کے پروگرام میں شرکت کی تھی، جس میں عبدالستان ایدھی جن کے چہرے پر معاشرے میں موجود دکھ اور درد کی وجہ سے چہرا تکلیف میں ہوتا تھا، اس پروگرام میں مسکرا گئے تھے۔

پروگرام میں معین اختر نے پہلے کرایا تعارف اور پھر معزز مہمانوں کو کرسیوں پر بٹھایا۔ جب دونوں اسٹیج پر آئے تو شائقین محفل نے کھڑے ہو کر دونوں عظیم ہستیوں کا استقبال کیا۔

پروگرام میں معین اختر نے سوال کیا کہ کپڑوں کے معاملے میں ایدھی صاحب کافی بخیل آدمی ہیں، جس پر اہلیہ بلقیس ایدھی جو کہ سر پر دوپٹہ اوڑھے بیٹھی تھیں فورا بولیں یہ ہمارا گھریلو معاملہ ہے، جس پر خود ایدھی صاحب بھی مسکرا دیے، جبکہ محفل میں خوب ہسنی کی آوازیں آنے لگیں۔

اسی پروگرام میں بلقیس ایدھی نے ایدھی صاحب سے شادی کے حوالے سے کہا کہ ایک انسان ہونے کے ناطے ایک انسان اپنی پوری زندگی انسانیت کے لیے دے دے، اس سے بڑی خوشی میرے لیے اور کیا ہوگی۔

معین اختر نے ایک سوال کیا کہ ایدھی صاحب کیا فلمیں دیکھتے ہیں؟ جس پر بلقیس ایدھی نے کہا کہ میرے ساتھ تو نہیں دیکھی، جس پر پورا حال ہنس پڑا۔ ساتھ ہی ایدھی صاحب نے بھی انکشاف کیا کہ 42 سال پہلے پکار فلم دیکھی تھی، جبکہ ایک فلم ذرخہ فلم دیکھی جس میں نظریاتی اور ثقافتی عنصر دکھایا گیا کہ انسان کو اپنی زندگی کس طرح گزارنی چاہیے۔

اسی پروگرام میں ایدھی صاحب نے دنیا بھر میں اس انسانیت کے کام کو پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا، اگر آپ کا تعاون رہا

تو ہم ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس بھی شروع کر دیں گے۔ جبکہ ساتھ ہی اس پروگرام میں ایدھی صاحب نے وہ پیغام بھی دیا جس پر وہ خود عمل پیرا تھے، کہ جب ہم صبح اٹھے تو انسانیت کی بھلائی کا سوچیں۔

اس پروگرام کے کلپ نے کئی صارفین کو افسردہ بھی کیا اور پرانی یادوں کو تازہ بھی کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونا ہوا مہنگا مگر صرف غریب عوام کے لیے، پاکستان کے وہ نوجوان جو ایک وقت میں سینکڑوں تولہ سونا پہن کر گھومتے ہیں

صبح کےبھولے رات کو واپس آنے لگے۔۔!! سابق وفاقی وزیر سمیت 42 رہنماؤں کی (ق) لیگ میں دوبارہ شمولیت، چوہدری برادران نے پاکستانی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا