in

سونا ہوا مہنگا مگر صرف غریب عوام کے لیے، پاکستان کے وہ نوجوان جو ایک وقت میں سینکڑوں تولہ سونا پہن کر گھومتے ہیں

سونا ہوا مہنگا مگر صرف غریب عوام کے لیے، پاکستان کے وہ نوجوان جو ایک وقت میں سینکڑوں تولہ سونا پہن کر گھومتے ہیں

حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں اس تیزی س اضافہ ہوا ہے کہ یہ اب عورتوں کی قوت خرید سے بھی باہر ہو گیا ہے- اور عورتیں بھی سونے کی قیمت اور اس کی چوری اور ڈکیتی کے خدشات کے سبب اس کو پہننے سے ڈرنے لگی ہیں-

مگر پاکستان کے کچھ نوجوان ایسے بھی ہیں جو کہ جب بھی گھر سے باہر نکلتے ہیں وہ سینکڑوں تولے سونے کے زیورات پہن کر باہر نکلتے ہیں بلکہ ان کا اتنا زیادہ سونا پہننا ان کی وجہ شہرت بن گیا ہے اور لوگ ان کے ساتھ تصویریں کھنچوا کر شئير کرنا باعث فخر سمجھتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ نوجوانوں کے بارے میں بتائيں گے –

1: صالحین خان

صالحین خان کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ سے ہے اور ان کا خاندان قیمتی دھاتوں کا کاروبار کرتا ہے- صالحین خان جب بھی گھر سے باہر نکلتے ہیں وہ تقریبا ڈھائی سو تولہ کے زیورات پہنتے ہیں جن میں قیمتی انگوٹھیاں ، سونے کی زنجیریں ، سونے کے بھاری بریسلٹ اور موبائل کا سونے کا کور شامل ہے- صالحین خان کا یہ کہنا تھا کہ ان کو سونے کے زیورات پہننے کا شوق بچپن ہی سے تھا اور انہوں نے تیسری جماعت میں اپنی پاکٹ منی سے پہلی سونے کی انگوٹھی خریدی تھی- صالحین خان کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر سونے کے زیورات خواتین کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں اس وجہ سے وہ اپنے زیورات کی زیادہ تر خریداری دبئی سے کرتے ہیں- اپنے تحفظ کے لیے صالحین خان نے چار سیکیورٹی گارڈ اور دو کتے رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس اپنا ذاتی اسلحہ بھی ہوتا ہے-

2: سلمان بابا

سلمان بابا سنار خاندان میں پیدا ہوئے بچپن ہی سے منہ مین سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے سلمان بابا کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ ایک وقت میں اسی تولے تک زيورات پہن کر گھر سے نکلتا ہے- اس میں سونے کی چین ، انگوٹھیاں بریسلٹ اورموبائل کور شامل ہے ان کا یہ کہنا ہے کہ ان کو اس وقت بہت اچھا لگتا ہے کہ جب لوگ ان کو دیکھ کر ان کے ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں-

3: ظفر سپاری

ظفر سپاری کا تعلق راولپنڈی سے ہے گلے میں بیش قیمت سونے کے ہار ، ہاتھوں میں بھاری بھرکم انگوٹھیاں کلائیوں میں بھاری بھرکم سونے کے کڑے ان کے انداز کو انوکھا بنا دیتا ہے- اس وجہ سے وہ یہ سب پہن کر جب بھی گھر سے نکلتے ہیں تو ان کو دیکھنے والوں کا ایک ہجوم لگ جاتا ہے- ظفر سپاری صرف سونے کے زیورات ہی نہیں پہنتے بلکہ

جب گھر سے نکلتے ہیں تو ان کی پروٹوکول کی گاڑیاں کہیں بھی ٹریفک جام کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں- ظفر سپاری کا یہ کہنا ہے کہ ان کو زیورات پہننے کا شوق ہے اور سونے کے زیورات کے بغیر وہ خود کو نامکمل تصور کرتے ہیں ظفر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس کتنا سونا ہے اس کے بارے میں وہ خود بھی نہیں جانتے ہیں- پیشے کے اعتبار سے ظفر سنار ہیں اس کے علاوہ بھی کئی دوسرے کاروبار بھی کامیابی سے کرتے ہیں –

4: گولڈ مین 222

 ان کا اصل نام امجد سعید ہے ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ظفر سپاری سے متاثر ہیں- ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور یہ ایک وقت میں ڈھائی سے چار کلو تک کے زیورات پہنتے ہیں یہ خود آرٹیفیشل زیورات بنانے کے کارخانے کے مالک ہیں اس وجہ سے ایک حلقے کا یہ بھی ماننا ہے کہ گولڈ مین کے پہنے گئے زیورات بھی نقلی ہوتے ہیں- تاہم اس حوالے سے امجد کی جانب سے کسی قسم کی تردید نہیں کی گئی-

5: گولڈ مین شیر خان

یہ سب سے زیادہ سونا پہننے والے انسان ہیں ان کو کنگ آف لاہور بھی کہا جاتا ہے- یہ بچپن ہی سے امیر گھرانے میں پیدا ہوئے تھے ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سترہ کلو سونا موجود ہے-

اس کی تصدیق تو نہیں کی جا سکتی مگر ان کے طرز زندگی کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ کچھ ایسا غلط بھی نہیں کہتے- ان کے ذرائع آمدنی کے بارے میں تو پتہ نہیں چل سکا مگر ان کی گاڑیوں اور ان کے زیورات کو دیکھ کر ان کی امارت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے-

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی اسمبلی میں موجود ارکان ذاتی فائدے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

پہلی بار ایدھی صاحب مسکرائے تھے ۔۔ معین اختر کے پروگرام کا وہ حصہ جسے دیکھ پر پاکستانیوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، دیکھیے