صبح کےبھولے رات کو واپس آنے لگے۔۔!! سابق وفاقی وزیر سمیت 42 رہنماؤں کی (ق) لیگ میں دوبارہ شمولیت، چوہدری برادران نے پاکستانی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کو چھوڑ کرجانے والوں نے واپسی کی راہ پکڑ لی، سابق وفاقی وزراء سمیت42 سابق ناظمین
اور نائب ناظمین اور سماجی شخصیات نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی، چودھری پرویز الٰہی نے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق نے بلدیاتی انتخاب میں بہترین امیدوار میدان میں اتارنے کی تیاری کرلی ہے۔
جس کے تحت پارٹی کے سابق سینئر رہنماؤں نے شمولیت اختیار کرنا شروع کردی ہے۔ حافظ آباد سے سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اسد عباس شاہ واپس مسلم لیگ ق میں لوٹ آئے ہیں۔
اسی طرح 11 سابق ناظمین اور نائب ناظمین سمیت42 سیاسی، سماجی شخصیات اور11مختلف وکلاء بارز کے موجودہ اور سابق عہدیدار بھی ق لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویزالہیٰ نے ان تمام کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے
۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑکرجانے والوں کیلئے مسلم لیگ ق کے دروازے کھلے ہیں۔ جو چلے گئے تھے وہ اب اپنے سیاسی گھر مسلم لیگ ق میں واپس آسکتے ہیں۔ مسلم لیگ ق انتخابی میدان میں آچکی ہے۔
بلدیاتی انتخاب میں بھرپورحصہ لیں گے۔ جو لوگ شامل ہوئے ہیں ان کو اہم عہدوں پر انتخابی میدان میں اتاریں گے۔ حکومتی محاذ اورسیاسی جوڑتوڑ میں ساتھیوں کو ہمیشہ ساتھ لے کرچلے ہیں
۔چودھری جاوید احمد گورائیہ ایڈووکیٹ صدر فیروز والا بار ایسوسی ایشن، چودھری قیصر مختار گجر ایڈووکیٹ سیکرٹری فیروزالا بار ایسوسی ایشن،چودھری نبیل نبی سابق ٹائون ناظم
سمندری، نعیم سنھار، اختر صابر نعیم سابق ناظم یونین کونسل، خالد نمبردار سابق ناظم یونین کونسل، مجاہد محمد یار پڈھانہ سماجی کارکن،
شفقت محمود سابق ناظم یونین کونسل، شہزاد حمید سابق ناظم یونین کونسل، عبدالحمید سابق ناظم یونین کونسل، طارق نمبردارامیدوار ناظم یونین کونسل وغیرہ شامل ہیں۔