in

تاوان کیلئے اغواء کیا جانیوالا بچہ بازیاب،باپ بیٹے کو گلے لگاکرزارو قطار رو پڑا، جذباتی مناظر کی ویڈیو وائرل

تاوان کیلئے اغواء کیا جانیوالا بچہ بازیاب،باپ بیٹے کو گلے لگاکرزارو قطار رو پڑا، جذباتی مناظر کی ویڈیو وائرل

لاہور :پولیس نے کروڑوں روپے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے پانچ سالہ بچے عریض کو ایک اہم آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا، باپ بیٹے کو گلے لگاکر زاروقطار رو پڑا، جذباتی مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

“بحریہ ٹاؤن لاہورسے اغوا ہونے والا پانچ سالہ بچہ سی آئی اے پولیس لاہور نے بازیاب کروالیا”

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر سے ایک بچے کو اغوا ء کیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لیے سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی اور بچے کو برآمد کرالیاجبکہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بچے کو ورثا کے حوالے کیا ،اس موقع پرجذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے ،باپ اپنے بیٹے کو گلے لگاکر زارو قطار رو پڑا۔

یاد رہے کہ اس بچے کو دو ہفتے قبل اغواء کیا گیا تھا اوربچے کی واپسی کے لئے کروڑوں روپے کی مانگ کی گئی تھی۔

پانچ سالہ عریض کو سندر کے علاقہ سے گھر کے سامنے سے ماسک لگائے 2 اغواکار موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گئے تھے۔واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آنے کے بعد یہ کیس سی آئی اے پولیس کو سونپ دیا گیا تھا۔

الحمدللہ اللہ پاک تیرا شکر ہے بھائی احمد یار کا بیٹا بخیر و عافیت مل گیا ہے۔ لاہور بحریہ ٹاؤن سے اغواء ہونے والا بچہ لاہور پولیس اور عوامی MPA میاں نورالامین وٹو صاحب کی شب و روز کی محنت سے 15 روز بعد بازیاب۔ ملزمان گرفتار شکریہ پنجاب پولیس شکریہ تمام دوستوں

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار ، ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور نبی بخش نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جوڑے کے ولیمے میں دی ان کے بیٹے نے بھی انٹری ۔۔ میاں بیوی کے ولیمے میں ان کے بیٹے نے کس طرح شرکت کی؟ دلچسپ ویڈیو

ان کو دوبارہ کینسر ہوگیا ۔۔ اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، عوام سے دعاؤں کی اپیل