in

تحریک انصاف نے بڑا قدم اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے بڑا قدم اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئی حکومت کو آئے ہوئے ایک ماہ کا وقت گزر چکا ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں بھی حمزہ شہباز شریف نے چند یوم قبل اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا ہے نئی حکومت کو اب تک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تحریک انصاف نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

ان حالات میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق عید کے بعد گورنر پنجاب صدر مملکت اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پنجاب میں موجودہ سیاسی اور آئینی بحران سے دونوں کو آگاہ کریں گے اور ان کے حل کے لیے مشاورت بھی کریں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ایک ہفتے کیلئے  تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف توہین مذہب مقدمات میں 

کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توہین مذہب مقدمات کے اندراج کیخلاف فواد چودھری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی

جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھٹی ہونے کے باوجود آج ہی سماعت کی اور حکومت کو حکم جاری کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اگلے سوموار کے روز تک مزید  کوئی کارروائی نہ کی جائے

ساتھ ہی چیف جسٹس نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھی ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے ارکان  کیخلاف کارروائی سے متعلق کردار ادا کریں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پُرانا موبائل فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں

بائیڈن کی چھٹی۔۔امریکہ کا اگلاصدر مسلمان ہوگا۔۔یہ کون ہے؟ اہم اعلان کر دیا گیا