in

‘میں نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان کیساتھ شادی کرتا ہوں، عامر لیاقت کی انوکھی منطق

‘میں نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان کیساتھ شادی کرتا ہوں، عامر لیاقت کی انوکھی منطق

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر  عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان کیساتھ شادی کرتا ہوں۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر سٹوری شئیر کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ بیکن ہاوس، لمز اور آئی بی اے کی بہت سی لڑکیاں مجھ سے شادی کی خواہش مند ہیں کیونکہ ان کو ایک حلال مرد کی آرزو ہے۔

اپنی انسٹا سٹوری میں عامر لیاقت نے لکھا کہ سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹک ٹاک کے اس موجودہ دور میں وہ چاہتے ہیں کہ لڑکیاں گناہوں سے بچیں، اس لئے وہ ان کیساتھ شادی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ میں ایک اسلامی سکالر ہوں اس لئے یہ میرا فرض ہے کہ میں معاشرے میں حلال رشتے کی ترویج کروں۔

یہ بات ذہن میں رہے عامر لیاقت نے حال ہی میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی ٹاک ٹاک سٹار دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔ دونوں کی عمروں کے درمیان 31 سال کا فرق ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

“چاند رات کو راجہ بازار کا چکر لگا کر دکھائیں” فواد چوہدری نے( ن )لیگ کو چیلنج دے دیا

رات کوبسترپرلیٹ کر سورۃاخلاص پڑھنے کے فوائد اور وظیفہ کرنے کا طریقہ